The Call for Islam in South and Southeast Asia
الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۴۸
ایجنسی : ایک تعمیری اور دعوتی پروگرام
الرساله عام معنوں میں صرف ایک پر چہ نہیں ، وہ تعمیر ملت اور احیار اسلام کی ایک مہم ہے جو آپ کو آواز دیتی ہے کہ آپ اس کے ساتھ تعاون فرمائیں۔ اس مہم کے ساتھ تعاون کی سب سے آسان اور بے ضرر صورت یہ ہے کہ آپ الرسالہ کی ایجنسی قبول فرمائیں۔
"ایجنسی" اپنے عام استعمال کی وجہ سے کاروباری لوگوں کی دل چسپی کی چیز سمجھی جانے لگی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ایجنسی کا طریقہ دور جدید کا ایک مفید عطیہ ہے جس کو کسی فکر کی اشاعت کے لئے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کسی فکری مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنے کی یہ ایک انتہائی ممکن صورت ہے اور اسی کے ساتھ اس فکر کو پھیلانے میں اپنا حصہ ادا کرنے کی ایک یہ ضرر تدبیر تھی۔
تجربہ یہ ہے کہ بیک وقت سال بھر کا زر تعاون روانہ کرنا لوگوں کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ مگر پرچہ سامنے موجود ہو تو ہر مہینے ایک پرچہ کی قیمت دے کر وہ با آسانی اس کو خرید لیتے ہیں۔ ایجنسی کا طریقہ اسی امکان کو استعمال کرنے کی ایک کامیاب تدبیر ہے۔ الرسالہ کی تعمیری اور اصلاحی آواز کو پھیلانے کی بہترین صورت یہ ہے کہ جگہ جگہ اس کی ایجنسی قائم کی جائے بلکہ ہمارا ہر ہمدرد اور متفق اس کی ایجنسی لے۔ یہ ایجنسی گویا الرسالہ کو اس کے متوقع خریداروں تک پہنچانے کا ایک کارگر درمیانی وسیلہ ہے۔
وقتی جوش کے تحت لوگ ایک بڑی قربانی" دینے کے لئے با آسانی تیار ہو جاتے ہیں۔ مگر حقیقی کامیابی کا راز ان چھوٹی چھوٹی قربانیوں میں ہے جو سنجیدہ فیصلہ کے تحت لگا تار دی جائیں۔ ایجنسی کا طریقہ اس پہلو سے بھی اہم ہے یہ ملت کے افراد کو اس کی مشق کرتا ہے کہ ملت کے افراد چھوٹے چھوٹے کاموں کو کام سمجھنے لگیں۔ ان کے اندر یہ حوصلہ پیدا ہو کہ وہ مسلسل عمل کے ذریعہ نتیجہ حاصل کرنا چاہیں نہ کہ ایکبارگی اقدام سے۔
ایجنسی کی صورتیں
پہلی صورت ۔ ۔۔۔۔ الرسالہ کی ایجنسی کم از کم پانچ پر چوں پر دی جاتی ہے۔ کمیشن ۲۵ فی صد ہے۔ سپیکنگ اور روڈ آئی کے اخراجات ادارہ الرسالہ کے ذمہ ہوتے ہیں۔ مطلوبہ پر چے کمیشن وضع کر کے ذریعہ دی پی روانہ کئے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ہر شخص ایجنسی لے سکتا ہے۔ اگر اس کے پاس کچھ پر چے فروخت ہونے سے رہ گئے ہیں تو اس کو پوری قیمت کے ساتھ واپس لے لیا جائے گا۔ بشرطیکہ پرچے خراب نہ ہوئے ہوں۔
دوسری صورت ۔ ۔۔۔۔ الرسالہ کے پانچ پرچوں کی قیمت بعد وضع کمیشن ۱۱ روپے ۲۵ پیسے ہوتی ہے جو لوگ صاحب استطاعت ہیں وہ اسلامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داری پر پانچ پر چوں کی ایجنسی قبول فرمائیں۔ خریدار ملیں یا نہ ملیں ، ہر حال میں پانچ پر چے منگوا کر ہر ماہ لوگوں کے درمیان تقسیم کریں۔ اور اس کی قیمت خواہ سالانہ ۱۳۵ روپے یا ماہانہ ۱۱ روپے ۲۵ پیسے دفتر الرسالہ کو روانہ فرمائیں۔
ثانی امین خاں پر نٹر پبلش مسکول نے جی کے آفسٹ پر نٹرز دہلی سے چھپوا کر دفتر الرسالہ جمیته بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ سے شائع کیا