Al-Risala · November 1984 · page 17

چالیس سال بعد

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۱۷

چالیس سال بعد

۳۱ جولائی ۱۹۸ کو دہلی میں فیض روڈ کے پاس ایک لاش ملی۔ اس کی عمر قریب ساٹھ سال تھی اور اس کو بری طرح قتل کرکے ایک پارک میں ڈال دیا گیا تھا۔ پولیس نے کافی کوشش کی اور اشتہارات دئے مگر مقتول کی شناخت ممکن نہ ہوسکی۔ مقتول کے جسم پر جو قمیص تھی اس پر آزاد ٹیلرس“ کا لیبل لگا ہوا تھا۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس پر کوڈ نمبر ۵۲ بھی درج ہے۔ کافی تلاش و جستجو کے بعد آخر کار پولیس ساون پارک کی ایک چھوٹی سی دکان تک پہنچی۔ اس دکان کے مالک صلاح الدین نے بڑی مشکل سے ”پانڈے“ نام کے ایک شخص کی نشاندہی کی۔ اس کے بعد پولیس قریب کے " کمال کلاتھ ہاؤس تک پہنچی جس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کا پور انام دیونرائن پانڈے تھا۔ اس کا وطن فیض آباد تھا اور کام کے لئے وہ دہلی میں رہتا تھا۔

دیونرائن پانڈے سے موزہ اسکم فرش کی پالش کا کام کرتا تھا۔ پولیس کی تحقیق جاری رہی۔ بالآخر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے چالیس سال پہلے ایک شخص کو کسی ذاتی رنجش کی بنا پر مار ڈالا تھا۔ اس مقتول کا بھتیجا مہندر کمار چودھری (۲۳ سال) بچپن سے اپنے گھر میں سنتا آیا تھا کہ پانڈے نے اس کے چچا کو قتل کیا ہے۔ اس کے دل میں انتقام کی آگ بھڑکی ہوئی تھی۔ چنانچہ اس نے دیونرائن پانڈے سے دوستی کی اور ایک دن موقع پا کر اس کو قتل کر دیا۔ قاتل اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے جرم کا اقبال کر لیا ہے (ہندوستان ٹائمس ۴ ستمبر ۱۹۸ء)

مہندر کمار چودھری کا خاندان چالیس سال بعد بھی اپنے قاتل کو نہ بھلا سکا۔ اس کے انتقام کی آگ اس وقت تک ٹھنڈی نہ ہوئی جب تک اس نے مارنے والے کو مار نہ ڈالا۔

ہر ماحول میں ایسا ہوتا ہے کہ ایک آدمی کو دوسرے آدمی سے شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کا حل بدلہ لینا نہیں بلکہ بھلا دینا ہے۔ شکایت کو بھلا نا مسئلہ کو گھٹاتا ہے اور شکایت کا بدلہ لینا مسئلہ کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

مگر یہ کوئی آسان معاملہ نہیں۔ آدمی ایک کھوئی ہوئی چیز کو اسی وقت بھلا سکتا ہے جب کہ وہ اس سے بڑی چیز اپنے لئے پالے۔ محرومی کو بھلانے کے لئے ہمیشہ کوئی بڑی چیز درکار ہوتی ہے۔ یہ ” بڑی چیز “ صرف آخرت ہے۔ آخرت کا عقیدہ آدمی کو وہ سب سے بڑی چیز دے دیتا ہے جس کے مقابلہ میں ہر چیز کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آخرت کو پانے والا ہر دوسری چیز کا کھونا گوارا کر لیتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues

Printed page