Qur'an is a sound art par excellence
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۹
اگلے دن ایک اور صاحب نے اذان دی اور وہ اپنا دونوں ہاتھ لٹکائے رہے۔ انھوں نے ایک ہی حلے الصلوٰۃ پر دائیں طرف چہرہ کیا اور دوسری حلے الصلوٰۃ پر بائیں طرف۔ اسی طرح حی علے الفلاح پر بھی۔ اسی طرح نماز کی ادائیگی میں بھی مختلف قسم کے فرق نظر آتے ہیں۔ یہ فقہی مسالك کا فرق ہے۔ ہندوستان میں ان معاملات میں اس قدر شدت ہے کہ مذکورہ بالا طرز پر کسی کو اذان دیتے دیکھیں تو اس کو مسجد سے نکال دیں۔ مگر یہاں ان معاملات میں کوئی شدت نہیں۔ میں نے اپنی کتاب (تجدید دین) میں اس کی حمایت کی تھی کہ فقہی مسائل میں شدت کے بجائے توسع کا طریقہ اختیار کیا جائے تو یہاں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ لوگوں نے عجیب عجیب خود ساختہ مطلب نکال کر اس کتاب کو بدنام کیا۔ حالاں کہ یہی لوگ جب باہر کے ملکوں میں جاتے ہیں تو اس قسم کے فرق کو خندہ پیشانی کیساتھ برداشت کرتے ہیں۔ وہاں ماحول کے دباؤ سے ہر آدمی وہی بات مان لیتا ہے جس کو دلیل کی بنیاد پر وہ اپنے ملک میں ماننے کے لئے تیار نہیں۔ ڈاکٹر مہدی گلشنی سے ملاقات ہوئی۔ وہ ایران سے آئے تھے ان سے کافی باتیں ہوئیں وہ تہران یونیورسٹی کے شعبہ سائنس میں پروفیسر ہیں۔ اور تعلیم کے تحت ساڑھے دس برس امریکہ میں رہ چکے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ امریکہ میں آپ نے جو کچھ دیکھا اس میں کیا اچھی چیز تھی اور کیا بری چیز تھی۔ اچھی چیز ان کے الفاظ میں یہ تھی کہ وہ لوگ ہمیشہ بنیادی چیزوں (Basic things) پر متوجہ رہتے ہیں اور معمولی چیزوں (Minor things) کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں۔ مسلم قوموں میں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ وہ زیادہ تر معمولی چیزوں میں الجھے رہتے ہیں۔ اور بڑی بڑی چیزیں اکثر ان کی توجہ کا مرکز نہیں بن پاتیں۔ مغرب کی بری چیز کے سلسلے میں انہوں نے میٹریلزم (مادیت) کا نام لیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی سوچ اور ان کی دوڑ دھوپ کا مرکز ومحور صرف مادی چیزیں ہوتی ہیں۔ اس سے اوپر اٹھ کر وہ سوچ نہیں پاتے۔
ڈاکٹر مہدی گلشنی نے ایران کے حالات کے ذیل میں بتایا کہ شاہ ایران رضا شاہ پہلوی نے 1978 میں ایک امریکی مجلہ (ورلڈ میگزین) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ: With an army of 700,00 nobody can overthrow me. یعنی میرے پاس سات لاکھ فوج ہے۔ کوئی مجھے ایران کے تخت سے بے دخل نہیں کر سکتا۔ اس انٹرویو کے ایک سال بعد فروری 1979 میں شاہ ایران کو نہایت بے دردی کے ساتھ
‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues