فطرت سے دور ہو کر
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۱۷
ڈاکٹر گار ڈنر (Dr. Gardner) کا کہنا ہے کہ مطالعہ بتاتا ہے کہ دماغ کی اعلیٰ سطح سے ارتعاشات (Impulses) اٹھتے ہیں۔ یہ ارتعاشات جسمانی نظام میں داخل ہو کر مختلف قسم کے ہارمون پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جو زندگی کی نشو و نما کے لئے ضروری ہیں۔ انہیں میں سے ایک وہ ہے جو پروٹین کو شکر میں تبدیل کرتا ہے۔ ماں باپ کی محبت سے محروم ہو کر جو بچے پرورش پاتے ہیں ان میں یہ قدرتی علم کم ہو جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا جسم حاصل شدہ پروٹین کو پوری طرح استعمال نہیں کر پاتا جوان کے نشو و نما کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فطرت کے راستے سے ہٹنا کس قدر تباہ کن ہے۔ انسان خدا کی بنائی ہوئی دنیا سے ہٹ کر اپنے لئے کوئی دوسری دنیا نہیں بنا سکتا۔ اس کے لئے لازم ہے کہ اس دنیا کے ساتھ مطابقت کرے۔ اگر وہ فطرت کی شاہراہ کو چھوڑ کر اپنے لئے کوئی دوسری شاہراہ بنانا چاہے گا تو وہ صرف ناکامی اور بربادی پر ختم ہوگا۔ اس کے سوا اس کا کوئی انجام نہیں پریس فنڈ اسلامی مرکز کا یہ اساعتی کام اب خدا کے فضل سے کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کو وقت پر اور معیار کے مطابق انجام دینے کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اسلامی مرکز کا خود اپنا پریس ہو، اس سلسلہ میں اس سے پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب ہم نے اللہ کے بھروسہ پر فیصلہ کر لیا ہے کہ خود اپنا آفسٹ پریس قائم کریں اسی مقصد کے لئے اسلامی مرکز کی طرف لئے ایک پریس منڈ کھولا گیا ہے۔ ہم اپنے تمام ہمدردوں اور بہی خواہانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پریس فنڈ میں مالیاتی حصہ لے کر اس اسکیم کو کامیاب بنائیں سیکریٹری اسلامی مرکز
‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues