Al-Risala · January 1985 · page 2

رسول کو ماننا

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۲

رسول کو ماننا

احد کی جنگ میں جب ایک غلطی سے مسلمانوں کو شکست ہوئی تو لوگ ادھر ادھر منتشر ہو گئے۔ تاہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عزم و توکل کے ساتھ اپنی جگہ قائم رہے۔ آپ کے ساتھ پندرہ افراد بھی تیروں اور تلواروں کی بارش میں جمے رہے۔ اس وقت ایک مشرک عبداللہ بن قمیہ نے آپ کی طرف پتھر پھینکے۔ یہ دیکھ کر آپ کے ساتھیوں میں سے حضرت مصعب بن عمیر اس کی طرف بڑھے۔ دونوں میں جنگ ہوئی ۔ عبداللہ بن قمیہ نے حضرت مصعب بن عمیر کو قتل کر دیا۔ اس نے سمجھا کہ یہ خود رسول اللہ تھے۔ اور اس نے آپ کو اپنی تلوار سے ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے بعد وہ یہ آواز لگاتا ہوا واپس ہوا : الا ان محمداً قد قتل الا ان محمدا قد قتل (سنو، محمد قتل کر دئے گئے ۔ سنو، محمد قتل کر دئے گئے)

یہ خبر پھیلی تو مسلمانوں میں سے جو لوگ ادھر ادھر بکھر گئے تھے وہ بھی اس سے متاثر ہوئے۔ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عباس کی ایک طویل روایت ہے۔ اس میں یہ الفاظ آئے ہیں: قال اناس من اهل النفاق ان کان محمد کچھ اہل نفاق نے کہا کہ اگر محمد قتل کر دئے گئے ہیں قد قتل فالحقوا بدينكم الاول۔ فقال انس تو اب اپنے پہلے دین میں شامل ہو جاؤ۔ انس بن النضر يا قوم ان كان قد قتل محمد فان بن نضر نے کہا اے لوگو، اگر محمد قتل کر دئے گئے ہیں رب محمد لم يقتل ( التفسير المظهري) تو محمد کا رب تو قتل نہیں ہوا۔

ایک روایت کے مطابق ایک انصاری نے کہا : ان كان محمد قتل فقد بلغ فقاتلوا عن دينكم (اگر محمد قتل کر دئے گئے ہیں تو وہ اپنا دین پہنچا چکے تو اب تم اس دین کے لئے لڑو، تفسیر ابن کثیر) اس پر قرآن میں یہ آیت اتری کہ محمد تو صرف ایک رسول ہیں، ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں۔ پھر کیا اگر وہ مرجائیں یا قتل کر دئے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے۔ اور جو شخص الٹے پاؤں پھر جائے تو وہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔ اور اللہ شکر گزاروں کو بدلہ عطا فرمائے گا (آل عمران ۱۴۴) کچھ لوگ وہ ہیں جو محمد کو اس حیثیت سے پہچانتے ہیں کہ انھوں نے دنیا کو فتح کیا۔ کچھ لوگ وہ ہیں جو آپ کو اس حیثیت سے پہچانتے ہیں کہ آپ نے لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا۔ حقیقی مومن وہ ہے جو محمد کو داعی کے روپ میں پہچانے ۔ جو لوگ آپ کو فاتح کے روپ میں پہچانیں ان کی پہچان صرف مورخ کی پہچان ہے نہ کہ مومن کی پہچان ۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues

Printed page