Al-Risala · July 1987 · page 20

دورِ جدید کی تحریکیں

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۷، صفحہ ۲۰

ایسی چھت کبھی کھڑی نہیں ہوتی اور نہ ایسا مکان کبھی وجود میں آتا۔ چنانچہ بے پناہ قربانیوں کے با وجود ان رہنماؤں کا تجدید نظام کا منصوبہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

یہ مسلم رہنما اپنے رد عمل کی نفسیات کی بنا پر یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ "نظامِ اسلام" ہمیشہ روحِ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں نظامِ اسلام کی بربادی اسی لیے ہوئی کہ مسلمانوں میں روحِ اسلام کمزور ہو گئی تھی۔ یہ رہنما اگر رد عمل کی نفسیات کا شکار نہ ہوتے تو ان کے لیے اس حقیقت کو سمجھنا کچھ بھی مشکل نہ تھا۔ اور اگر وہ اس حقیقت کو سمجھ لیتے تو وہ اپنے کام کا آغاز تجدید روح سے کرتے نہ کہ تجدید نظام سے، جس کا موجودہ اسباب کی دنیا میں کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں تھا اور نہ اس کا کوئی نتیجہ نکلا۔

۲۔ قرآن میں مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے کہ اگر تم پھر جاؤ تو اللہ تمہاری جگہ دوسری قوم کو لائے گا جو تمہارے جیسے نہ ہوں گے (فان تتولوا يستبدل قوماً غيركم ثم لا يكونوا امثالکم)، اس آیت میں اس بات کا اشارہ ہے کہ مسلمانوں پر جب زوال طاری ہو تو ان کو دوبارہ زندہ اور فعال بنانے کی ایک ضروری تدبیر یہ ہے کہ ان کے اندر نئی قومیں داخل کی جائیں۔ گویا ان کے لیے وہ چیز فراہم کی جائے جس کو آج کل کی زبان میں نیا خون (New blood) کہا جاتا ہے۔ یہ قدرت کا ایک عالم گیر قانون ہے کہ ہر چیز پر تنزل طاری ہوتا ہے۔ ہر چیز ایک مدت گزرنے کے بعد اپنی ابتدائی قوت کھو دیتی ہے۔ یہی معاملہ قوموں کا ہے۔ قوموں پر بھی آخر کار زوال آتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا معاملہ بھی یہی تھا۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان حقیقتاً ایک زوال یافتہ قوم تھے۔ وہ اس قابل نہیں رہے تھے کہ تنہا اپنی قوت سے اسلام کے حامل بن سکیں۔ ایسی حالت میں کرنے کا کام یہ تھا کہ مسلمانوں کی داخلی اصلاح کرتے ہوئے یکساں قوت کے ساتھ غیر مسلم اقوام میں اسلام کی دعوت پہنچائی جائے تاکہ ان کے اندر سے اسلام کی حمایت کے لیے نیا خون مل سکے۔

مگر یہاں دوبارہ مسلم رہنماؤں کی رد عمل کی نفسیات حائل ہوگئیں۔ وہ غیر مسلم اقوام کو ظالم قرار دے کر ان کے خلاف شدید نفرت میں مبتلا تھے۔ دعوتی عمل کی لازمی شرط مدعو کے حق میں محبت ہے مگر مسلمانوں کی رد عمل کی نفسیات نے ان کے لیے مدعو کو نفرت اور حقارت کا

‹ Previous page Next page › Contents of July 1987 All issues

Printed page