Al-Risala · September 1987 · page 12

لوگو ، خدا سے ڈرو

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۱۲

اس کے بعد انکوائری کا ونٹر کی غیر مسلم خاتون نے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا : " مولا نا صاحب ، ان لوگوں کا دماغ خراب ہو گیا ہے ۔ بہن بھائیوں پر ویڈیو کا بھوت سوار ہے ۔ " مسلمان اسلام کو اپنے عملی رخ کے ذریعہ ذبح کر رہے ہیں تو مالک کائنات مدعو اقوام کے ذریعہ مسلمانوں کو ذبح کرا رہا ہے۔ عبد السلام خاں ، مائننگ انجینئر، سرکلر روڈ، چھندواڑہ ۴۸۰۰۰۱ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جو بتا رہی ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا مزاج کیا ہے۔ وہ مزاج ہے۔ خلاف مزاج بات کو برداشت نہ کرنا۔ مسلمانوں کا عدم برداشت کا مزاج اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ معمولی اختلافی بات پر بگڑ جاتے ہیں۔ اپنی خواہش کے خلاف کوئی ذرا سی بات ہو تو فوراً لڑنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

ہر بار جب کوئی فرقہ وارانہ فساد ہوتا ہے تو وہ مسلمانوں کے اسی بگڑے ہوئے مزاج کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ مسلمان دنیا کی سب سے زیادہ جھگڑالو قوم ہیں۔ ان کا یہ جھگڑا جب آپس میں ہو تو وہ انفرادی واقعہ بن کر رہ جاتا ہے ، وہ عمومی فساد کی صورت اختیار نہیں کرتا ۔ مگر جب اس جھگڑے کا ایک فریق مسلمان اور دوسرا فریق ہندو ہو تو وہ فوراً عمومی صورت اختیار کر لیتا ہے جس کو فرقہ وارانہ فساد کہا جاتا ہے ۔

مسلمانوں کی یہ حالت صرف ہندوستان میں نہیں ہے ۔ ان کا یہی حال ، بلکہ اس سے بھی زیادہ بدتر حال پاکستان میں ہے ۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کہ پاکستان کے مسلمان معمولی معمولی باتوں پر آپس میں لڑ نہ جاتے ہوں ۔ بات کی وضاحت کے لیے یہاں میں صرف ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔ کراچی کا واقعہ ہے۔ ۱۹ جولائی ، ۱۹۸۱ء کی رات کو کچھ مسلم نوجوان ایک منی بس میں سفر کر رہے تھے ۔ سفر کے دوران ان کے اور کنڈکٹر کے درمیان تکرار ہو گئی ۔ نوجوانوں نے کنڈکٹر پر حملہ کر دیا ۔ بس رک گئی۔ اس کے بعد پولیس آئی۔ پولیس نے دخل دے کر معاملہ کو ختم کر دیا۔ مگر نوجوانوں کا غصہ ختم نہیں ہوا۔ اس وقت وہ چلے گیے اس کے بعد انھوں نے پولیس کی ” زیادتی " کی داستان سنا کر اپنی قوم کے مزید نوجوانوں کو بھڑکایا۔ اور ایک بھیڑ جمع کر کے ۲۱ جولائی کو کراچی کے اس تھانہ پر حملہ کر دیا۔ جہاں کی پولیس نے دخل دے کر مقابلہ کو ختم کیا تھا۔

اس "حملہ" میں ایک پولیس افسر شدید طور پر زخمی ہوا۔ اور دو پولیس کانسٹیبل مارے گیے

‹ Previous page Next page › Contents of September 1987 All issues

Printed page