مایوسی کا شکار
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۱۶
حیرت انگیز طور پر غائب نظر آتا ہے ۔ جرمن گرئہ نے مغرب کی آزادی نسواں کی تحریک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کچھ مسائل حل کیے ہیں اور ہم کو کچھ نئے قسم کے مسائل میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرمن گر یہ اپنی جوانی کی عمر میں اتنی آزاد خیال تھیں کہ وہ نکاح کے طریقہ کو ختم کرنے کی وکیل بنی ہوئی تھیں ۔ مگر اب وہ بدل چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاید مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی ماؤں کو اپنے ساتھ نہیں لیا۔ ہم نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا اور ان کو قدامت پرست سمجھ لیا۔ اب جب کہ ہم میں سے اکثر ماں بن چکی ہیں۔ اور ہمارے ساتھ لڑکیاں ہیں تو اب ہم مسائل کو کسی قدر مختلف انداز سے دیکھ رہے ہیں ، شاید اب ہم اپنی ماؤں کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مغرب کے پاس مرد اور عورت کے درمیان نابرابری کے مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے ۔ مغربی عورت کا یہ خیال غلط ہے کہ پردہ دار عورتوں کو برابری حاصل نہیں ہے اور وہ عورتیں جو بناؤ سنگار کے ساتھ اور کھلے سر ہوتی ہیں وہ آزاد ہیں ۔ اس فکر کو اب رد کر دیا جانا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ نام نہاد مہذب مغرب میں بھی عورتوں کے مارنے کے واقعات موجود ہیں ۔ مزید یہ کہ امریکہ اور انگلینڈ جیسے ملکوں میں بھی تنخواہ اور ملازمت کے معاملہ میں عورتوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے ۔ انگلینڈ میں ہونے والے جرائم کی چوتھائی تعداد وہ ہے جو عورتوں کے خلاف تشدد سے متعلق ہے ۔
فرانس کی مزہلیمی اس معاملہ میں اور بھی زیادہ کھل کر بولتی ہیں۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ خواتین نے جو کچھ چاہا تھا وہ سب انھوں نے پالیا۔ مگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ عورتیں بہت مخصوص قسم کی اخلاقی امتیاز رکھتی ہیں۔ انسانیت کے بارے میں وہ ایک مختلف نقطہ نظر کی حامل ہیں ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ عورتوں کا نقطہ نظر بہتر ہے ، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ عورتوں کا نقطہ نظر مختلف ہے ۔ عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کو عورت ثابت کریں نہ کہ غیرحقیقی طور پر مرد بننے کی کوشش کریں ۔
مذہب کی تعلیمات کے مطابق عورت کا " رول ماڈل " یہ تھا کہ وہ گھر کو سنبھالے اور بچوں کی تربیت کرے ۔ موجودہ زمانہ میں عورتوں کا رول ماڈل یہ بنایا گیا کہ وہ باہر کی زندگی میں نکلیں اور ہر شعبہ میں بالکل مردوں کی طرح کام کریں ۔ یہ دوسرا رول ماڈل تجربہ کے بعد قابل عمل ثابت نہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues