Al-Risala · March 1988 · page 24

All are enemies of Islam

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۲۴

مقدر ہے جن کو اللہ اپنی رحمتِ خاص سے آخرت کی ابدی جنتوں میں داخل کر دے۔

اس سفر کا ایک عجیب واقعہ ہے جو واپسی میں تریو ندرم انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گزرا۔ دہلی کا جہاز لینے کے لئے دوبارہ مجھے یہاں اترنا تھا۔ امیگریشن سے فارغ ہو کر اندر داخل ہوا تو کسٹم کا ونٹر ملنے تھا جہاں لوگوں کے کیبس اور بنڈل کھول کھول کر دیکھے جا رہے تھے۔ چونکہا میرے پاس کوئی کسٹم والی چیز نہیں تھی، میں نے چاہا کہ میں سیدھا گیٹ پر چلا جاؤں۔ مگر پولیس کے آدمیی نے مجھے روک دیا اور کہا کہ پیچھے جا کر لائن میں کھڑے ہو جائیے۔ یہ بڑا سخت مرحلہ تھا۔ کیوں کہ میں سب سے پیچھے تھا اور لمبی لائن میں مجھے گھنٹوں تک کھڑا رہ کر انتظار کرنا پڑتا۔ اتنے میں کسٹم کے ایک آدمی نے شاید میرا "مولویانہ" حلیہ دیکھ کر خود ہی مجھ کو بلایا اس نے پوچھا کہاں سے آرہے ہیں ۔ میں نے کہا کہ مالدیپ سے کس لئے گئے تھے۔ میں نے دوبارہ کہا اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ۔ اس نے چک کے بغیر کہا کہ جائیے۔

دوسرا شدید تر مرحلہ یہ تھا کہ میری دہلی کی فلائٹ اگلے دن تھی۔ چنانچہ مجھے تقریباً ۲۴ گھنٹے تریو ندرم میں رکنا تھا، راستہ میں میں نے بعض مسافروں سے پوچھا کہ کیا یہاں انڈین ایر لائنز کی طرف سے ٹرانزٹ مسنجر کو ٹھہرانے کا انتظام ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہیں۔ میں باہر نکل کر لاؤنج میں ایک، کرسی پر بیٹھ گیا اور سوچنے لگا کہ رات کے وقت اس نامعلوم جگہ پر کہاں جاؤں۔ اتنے میں ایک پتلون پوشش ادھیڑ عمر کے آدمی آئے ۔ میں نے ان سے کہ کہ میں ایک ٹرانزٹ مسنجر ہوں..... ابھی بات پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ انھوں نے کہا : اپنا بیگ اٹھا لیجئے اور میرے ساتھ آئے۔ وہ مجھ کو ایرپورٹ کے ایک افسر کے پاس لے گئے اور اس کو میرا معاملہ بتایا :

K.V. Thimothy, Station Duty Officer Air Customs, International Airport, Trivandrum. مذکورہ افسر نے کہا کہ یہ میری ڈیوٹی تو نہیں ہے۔ مگر میں ہوٹل لوسیا کانٹی نینٹل (Luciya Continental) کو ٹیلی فون کر کے پتہ کرتا ہوں۔ چنانچہ انھوں نے فوراً ہی ہوٹل کے نمبر سے ٹیلی فون پر بات کی اور پھر مجھ سے کہا کہ آپ وہاں چلے جائیں۔ آپ کا کمرہ ، کھانا، ٹیکسی کا کرایہ سب انڈین ائیر لائنز کے ذمہ ہوگا۔ مزید انھوں نے پولیس کے ایک آدم کو میرے ساتھ کر دیا اور اس سے کہا کہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues

Printed page