Al-Risala · May 1988 · page 7

نمونہ کی اقلیت

الرسالہ، مئی ۱۹۸۸، صفحہ ۷

نمونہ کی اقلیت

ایشیائی ملکوں کے جو لوگ امریکہ میں ہیں ان کو ایشیائی امریکی (Asian Americans) کہا جاتا ہے ۔ یہ لوگ 1965سے آکر یہاں آباد ہونا شروع ہوئے ۔ وہ زیادہ تر چین ، کوریا ، انڈوچائنا وغیرہ ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ لوگ جب یہاں آئے تو ان کا حال یہ تھا کہ ان میں سے بہت سے لوگ انگریزی میں معمولی گفتگو بھی نہیں کر سکتے تھے ۔ آج وہ ریڈرس ڈائجسٹ کی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ کے بہترین انگلش اسکولوں میں اعلیٰ ترین طالب علم (Superstudents) کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ ان کی تعداد اگر چہ مجموعی آبادی میں صرف ۲ فی صد ہے ، مگر مختلف امریکی اداروں میں انھوں نے ۲۰ فی صد تک جگہ لینے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ وہ ہر جگہ زیادہ لائق (Overqualified) ثابت ہو رہے ہیں ۔

اس صورت حال نے امریکی دماغوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ۔ چنانچہ اس پر باقاعدہ ریسرچ کی گئی ۔ اس ریسرچ کی رپورٹ مختلف امریکی اور غیر امریکی جرائد میں شائع ہوئی ہے ۔ چند حوالے یہ ہیں : 1. New York Times, New York, August 3, 1986 2. Why Asian Americans are doing so well Time Magazine, New York, August 31, 1987 3. Why Asian American students excel Reader's Digest, August 1987 4. Why Asians succeed in America Span monthly, December 1987 5. Among the top 6 science students of the United States The Hindustan Times, New Delhi, August 30, 1987. عام امریکی نوجوانوں کے مقابلہ میں ایشیائی امریکی تعلیم کے ہر شعبہ میں آگے کیوں ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کوشش کی مقدار امریکی نوجوانوں سے بڑھی ہوئی ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر جیروم کاگن سے پوچھا گیا کہ کیا سبب ہے کہ ایشیائی امریکی طلبہ اصل امریکی طلبہ کے مقابلہ میں زیادہ کامیاب ہیں ۔ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ، انھوں نے کہا کہ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ وہ زیادہ محنت کرتے ہیں :

‹ Previous page Next page › Contents of May 1988 All issues

Printed page