Al-Risala · September 1988 · page 41

بربادی کے رہنما

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۱

باقاعدہ دینی مدرسے قائم ہیں ۔ اور پنج وقتہ نمازیں جماعت کے ساتھ ہو رہی ہیں ۔ اس میں اساتذہ اور اضافہ کر لیجئے کہ یہ اعلیٰ کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ اس جدوجہد میں پیشہ ور لیڈروں میں سے کسی لیڈر کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

سیاسی اشو بنانے اور قومی پرستیج کی حیثیت دینے سے پہلے خود بابری مسجد کے معاملہ میں بھی اس خاموش اور حکیمانہ حل کا امکان پوری طرح موجود تھا۔ اس کی ایک مثال 27 مارچ ۱۹۸۷ء کی وہ مشترکہ میٹنگ ہے جس کی روداد الرسالہ جولائی ۱۹۸۸ میں شائع ہو چکی ہے ۔ یہ صرف نہاد مسلم لیڈر ہیں جنھوں نے بابری مسجد کو قيادی استحصّال کا ذریعہ بنا کر اس قیمتی امکان کو برباد کیا۔ بابری مسجد کے معاملہ کو بگاڑنے کے اصل ذمہ دار مسلمان لیڈر ہیں ۔ اگرچہ انھوں نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ اس کا رخ دوسروں کی طرف موڑ دیا ہے ۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ ابتدا میں ہندوؤں کی بیشتر تعداد اس معاملہ میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر مسلمانوں کی حامی تھی ۔ تھوڑے سے کٹر ہندوؤں کے سوا کسی کو اس سے دل چسپی نہ تھی ۔ اس کا ایک ثبوت ہندو اہل علم کے وہ منصفانہ مضامین ہیں جو ملک کے اخبارات ورسائل میں کثرت سے شائع ہو رہے تھے ملاحظہ ہو الرسالہ ، دسمبر ۱۹۸۶ ، صفحه 17-22)

نئی دہلی میں بابری مسجد ریلی (۳۰ مارچ ۱۹۸۶) کے بعد یہ فضا بدلنا شروع ہوئی۔ مسلم لیڈروں کی احمقانہ سیاست بازی معاملے کو بگاڑتی چلی گئی ۔ پہلے یہ مسئلہ سادہ طور پر معقولیت اور غیر معقولیت کے درمیان کا مسئلہ تھا۔ مگر بعد کو بڑھتے بڑھتے وہ ایک قوم اور دوسری قوم کے درمیان کا مسئلہ بن گیا۔ اس نے دونوں گروہوں کے لیے فرقہ وارانہ عصبیت یا قومی ساکھ (Prestige) کی صورت اختیار کرلی۔ اس نوبت کو پہنچنے کے بعد مسلمان اس معاملہ میں اکیلے ہوگیے ۔ انھوں نے ہندوؤں کی وہ حمایت کھودی جو ابتدا میں انھیں وسیع پیمانہ پر حاصل تھی ملاحظہ ہو الرسالہ جولائی ۱۹۸۵ ، صفحہ ۳۱-۳۲) بابری مسجد کا مسئلہ اپنی ابتدائی صورت میں ایک محدود مقامی مسئلہ تھا۔ مگر مسلمانوں کے سطحی لیڈروں نے اپنی ناقابل بیان نادانیوں کے ذریعہ انتہائی غلط طور پر اس کو ایک ملکی اور قومی مسئلہ بنا دیا۔ جب کوئی مسئلہ اس نوبت تک پہنچ جائے تو اس وقت معقولیت پس پشت چلی جاتی ہے ۔ اور صرف گروہی عصبیت ہی قوموں کی رہنما کی حیثیت سے باقی رہتی ہے ۔ ایسے وقت میں قوم کے کسی فرد کا

‹ Previous page Next page › Contents of September 1988 All issues

Printed page