Al-Risala · October 1988 · page 6

تاریخ کی تصدیق

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۸، صفحہ ۶

یزعم انہ نبی، وان خاتم النبین لا نبی گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے۔ حالانکہ میں آخری بعدی (ابو داؤد، کتاب الفتن) بنی ہوں۔ میرے بعد کوئی اور نبی نہیں۔

مرزا غلام احمد قادیانی کا اپنے آپ کو محمد عربی کا بروز ی پیغمبر کہنا ایک خود تردیدی دعویٰ ہے۔ یہ اپنی تردید آپ کر رہا ہے۔ جب پیغمبر اسلام نے خود یہ نہ کہا ہو کہ میرے بعد میرا بروز ہوگا، یا آئندہ میرا بروز ی پیغمبر آئے گا تو کیسے یہ مانا جاسکتا ہے کہ آپ کا بروز ہوا۔ ایسی حالت میں تو یہ دعویٰ اپنے آپ کٹ جاتا ہے۔

اسی داخلی تضاد کا یہ نتیجہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کی موت کے بعد ان کی جماعت میں تو جیہہ و تعبیر کا اختلاف پیدا ہوا اور ان کا فرقہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ ایک فرقہ (احمدی فرقہ) نے ان کو مذکورہ معنوں میں نبی کہا۔ اور دوسرے فرقہ (لاہوری فرقہ) نے کہا کہ وہ صرف مجدد تھے۔

تاریخ کی تصدیق

پیغمبر عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پر جلد ہی ڈیڑھ ہزار سال پورے ہونے والے ہیں۔ مگر اب تک ساری دنیا میں کوئی ایک بھی قابل ذکر شخص پیدا نہیں ہوا جو مستقل نبوت کا دعویٰ کرے، اور اس کا دعویٰ تاریخ میں برقرار رہے۔

آپ کے زمانہ میں عرب کے مسیلمہ حنفی (م ۶۳۳ نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ مگر اس کا دعویٰ صرف یہ تھا کہ میں محمد کے ساتھ کارِ نبوت میں شریک کیا گیا ہوں (إِنِّي قَدْ أَشْرِكْتُ فِي الْأَمْرِ مَعَهُ) آپ نے اس کے شریک نبوت ہونے کا انکار کیا ، اس لیے اس کا دعویٰ بے بنیاد ہو کر رہ گیا۔ عراق کے المتنبی (۹۶۵ - ۹۱۵ ء) نے جزئی نبوت کا دعویٰ کیا۔ مگر اپنی زندگی ہی میں وہ اپنے دعویٰ سے دست بردار ہوگیا۔ پنجاب کے گرو نانک (۳۹ - ۱۵۴۹ء) کو ان کے کچھ معتقدین اپنے طور پر پیغمبر کہہ دیتے ہیں۔ مگر خود انھوں نے کبھی اپنے آپ کو پیغمبر کی حیثیت سے پیش نہیں کیا۔ ان کے اپنے کلام کے مطابق، انھیں صرف ایک مذہبی یا روحانی پیشوا کہا جا سکتا ہے۔ ایران کے بہاء اللہ (۱۸۹۲ - ۱۸۱۷ء) کا معاملہ بھی یہی ہے۔ انھوں نے پیغمبر خدا ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ، بلکہ مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔ یعنی شیعہ عقیدہ کے مطابق، بارہواں امام جو رسول کی جگہ آئے گا۔ گویا ان کا دعویٰ جانشین رسول ہونے کا تھا نہ کہ رسول ہونے کا۔ اسی طرح ہندوستان کے غلام احمد قادیانی (۱۹۰۸ - ۱۸۳۹ء) نے اپنے آپ کو ذیلی پیغمبر کی حیثیت سے پیش کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1988 All issues

Printed page