اسلام مغربی لٹریچر میں
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۳۶
افسانہ خواہ وہ کتنا ہی عجیب ہو اور اس کی کوئی اصل نہ ہو، نوراً استنبول کر لیا جاتا تھا۔ قرطبہ کا ایک بشپ ایولو گیس (Eulogius) جو اپنے وقت کا بہت بڑا عالم تھا، وہ ایک لاطینی تحریر کے حوالے سے جو ایک عیسائی راہب نے تیار کی تھی، لکھتا ہے کہ محمدؐ کی وفات کے بعد ان کے اصحاب فرشتوں کا انتظار کر رہے تھے جو اتریں اور ان کے جسم کو اوپر لے جائیں۔ مگر اس کے بجائے کتّے آئے اور ان کے جسم کو کھاگئے اسی لئے مسلمان ہر سال بہت بڑے پیمانے پر کتّوں کو ہلاک کرتے ہیں۔ ایولو گیس، اسپین کے مسلم دار السلطنت میں رہتا تھا۔ وہ معمولی کوشش سے جان سکتا تھا کہ اس پورے افسانے میں صرف اتنی سی حقیقت ہے کہ مسلمان کتّے کو ایک ناپاک جانور سمجھتے ہیں۔
لاطینی زبان سے یہ کتے کا افسانہ فرانسیسی میں پہنچا۔ چنانچہ ایک قدیم فرانسیسی نظم میں کتّے اور سور دونوں کو دکھایا گیا ہے کہ وہ محمدؐ کے جسم کو کھارہے ہیں۔ سور کی یہ روایت عوام میں بہت مقبول ہوئی اور قرآن میں سور کی حرمت کی بہت آسان توجیہہ بن گئی۔ (حالاں کہ سور کی حرمت آپ کی وفات سے بہت پہلے کا واقعہ ہے ـــ دروغ گور احافظہ نباشد، مترجم) اسی طرح یہ بھی کہا گیا کہ محمدؐ کا تابوت زمین و آسمان کے درمیان فضا میں معلق ہے۔ اور لوگوں نے اس پر یقین کر لیا۔
بارہویں اور تیرہویں صدی میں صلیبی جنگوں کے ذریعہ اسلام کو مغلوب کرنے کی کوشش جب ناکام ہو گئی تو مسیحی حلقہ میں ایک نیا رجحان ابھرا ـــــ اسلام کو تبلیغ و تحریص کے ذریعہ تباہ کیا جائے ۔ بے دخلی کی کوشش کی جگہ عقیدہ کی تبلیغ نے لے لی۔ مشنری تحریک وجود میں آئی۔ کار ملی رہبانوں کا حلقہ (Carmelite Friar Order) ایک صلیبی ہی کے (۱۱۵۴) ماونٹ کا رمل پر قائم کیا تھا۔ اس صلیبی کا نام (Berthold) ہے ۔ اس جماعت کے لوگ سفید چغہ پہنتے تھے، اسی لئے ان کو سفید پوش رہبان (White Friars) کہا جاتا ہے۔ (مترجم) فرانسس کن نے اس کی پیروی کی۔ ۱۲۱۹ء میں سینٹ فرانسس آف اسیسی قا ہرہ گئے اور اپنی فرانسس کن مشنری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ مگر اس دور کی سب سے بڑی مشنری تحریک ایک اسپینی تحریک تھی، جو ریمنڈلل (Raymond Lull) نے شروع کی جس کا زمانہ ۱۳۱۵ - ۱۲۳۵ ہے۔ لُل نے روحانی صلیبی جنگ (Spiritual Crusades) کے لئے بہت دانشمندانہ نقشے بنائے جس کا مقصد مسلمانوں کو عیسائی بنانا تھا۔ بحث و مناظرہ اور استدلال کے ذریعہ کامیاب ہونے کے بارے میں اس کا یقین آخر وقت تک قائم رہا۔ اس کی تیاری کے لئے اس نے عربی
‹ Previous page Next page › Contents of December 1988 All issues