Al-Risala · June 1989 · page 31

This lavatory is equipped with a smoke detector

الرسالہ، جون ۱۹۸۹، صفحہ ۳۱

دہلی اور فرینکفرٹ کے درمیان سفر کرتے ہوئے جہاز ہلنے لگا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک شدید جھٹکے لگتے رہے۔ خالص فنی اعتبار سے اس قسم کے جھٹکے خطر ناک نہیں ہوتے ۔ مگر ایک عام مسافر جو ۳۵ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا ہو اور اس کی سواری ہچکولے کھانے لگے تو اس کا غیر متاثر رہنا سخت مشکل ہے ۔ بے اختیار میری زبان سے کلمہ کے الفاظ نکلنے لگے۔

اس وقت خیال آیا کہ آخر وقت میں کلمہ پڑھنے کی اہمیت کیوں ہے ۔ اس کی روح یہ ہے کہ مومن پر آخری وقت آئے تو وہ چاہئے کہ اپنے اعمال نامہ میں کوئی آخری نیکی ریکارڈ کراسکے ۔ اس وقت اس کو سب سے بہتر چیز صرف کلمہ نظر آتا ہے۔ کیوں کہ کلمہ دو سب سے بڑی حقیقت کا اعلان ہے ۔ ایک یہ کہ اس دنیا کا معبود صرف ایک اللہ ہے۔ اور دوسرے یہ کہ یہاں کامل صداقت صرف ایک ہے ، اور وہ وہی ہے جو نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ انسانوں پر ظاہر کی گئی ۔ آخر وقت میں کلمہ پڑھ کر بندہ گویا یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ خدایا ، میں کوئی عمل نہ کر سکا ، اب میں اعتراف کو تیری خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ میرے پاس اقرارِ عملی کا سرمایہ نہیں۔ تو اقرارِ لسانی کو میری طرف سے قبول کرلے ۔

ساڑھے آٹھ گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد جہاز فرینکفرٹ کے ہوائی اڈہ پر اترا ۔ فرینکفرٹ کو مغربی جرمنی کا تجارتی مرکز (Business capital) کہا جاتا ہے ۔ گویا مغربی جرمنی میں اس کی حیثیت وہی ہے جو ہندوستان میں بمبئی کی اور امریکہ میں نیویارک کی۔ ۱۹۴۴ کے ہوائی حملہ میں فرینکفرٹ تباہ ہو گیا تھا ۔ تا ہم اب چند تاریخی عمارتوں کے سوا کہیں اور اس کا نشان موجود نہیں ۔ اس دنیا کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بنایا ہے کہ یہاں تخریب کے بعد نئی تعمیر کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ فرینکفرٹ میں ایک دکان ہے جو ۳۲۵ سال سے مسلسل جاری ہے اس کا نام میسن (Meissen) ہے۔ یہ کٹلری کی دکان ہے ۔ یہاں سے آپ ۷۰ قسم کی قینچیاں اور ایک سو قسم کی چھریالں خرید سکتے ہیں ۔ تجارت کی کامیابی سب سے زیادہ استقلال پر منحصر ہے ۔ مگر یہی صفت موجودہ مسلمانوں میں سب سے کم پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ سے پین ایم کی فلائٹ نمبر ۷۰ کے ذریعہ سفر ہوا۔ ساڑھے نو گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد جہاز نیویارک پہنچا۔ نیویارک میں باہر کا موسم کافی ٹھنڈا تھا۔ تاہم ایئر پورٹ کے اندر

‹ Previous page Next page › Contents of June 1989 All issues

Printed page