Al-Risala · June 1989 · page 33

This lavatory is equipped with a smoke detector

الرسالہ، جون ۱۹۸۹، صفحہ ۳۳

سے اپنی دی ہوئی چیز چھینی ہے نہ کہ خدا کی دی ہوئی چیز۔ انسان کی دی ہوئی چیز ہمیشہ کم ہوتی ہے اور خدا کی دی ہوئی چیز ہمیشہ زیادہ ۔ ہر آدمی جب بھی کوئی چیز کھوتا ہے تو وہ "کم" کو کھوتا ہے "زیادہ" پھر بھی اس کے پاس باقی رہتا ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ کم کو بھول کر زیادہ پر اپنی ساری توجہ لگا دے ۔

ایک اور موقع پر ایک تجربہ گذرا ۔ اس کے بعد میری زبان پر یہ الفاظ آگئے : آج کا انسان تمنا کے درجہ میں بھی جنت کا طالب نہیں ، عمل کے درجہ میں اس کا طالب ہونا تو درکنار ۔ ایسی حالت میں لوگوں پر جنت کے دروازے کھلیں تو کیسے کھلیں ۔

ہندوستان سے امریکہ جانے کے لیے پان امریکن کی دو روٹ ہیں۔ ایک لندن کے راستہ سے ۔ دوسرا ، فرینکفرٹ کے راستہ سے ۔ پچھلی بار نومبر ۱۹۸۵ میں جب میں امریکہ گیا تھا تو لندن کے راستہ سے گیا تھا ۔ امریکہ کے لیے میرا موجودہ سفر ۲۱ دسمبر ۱۹۸۸ کو ہوا۔ کانفرنس کے منتظمین نے اس بار جو ٹکٹ بھیجا وہ فرینکفرٹ کے راستہ سے تھا۔ جس دن میں نے فرینکفرٹ سے نیو یارک کے لیے پین ایم کی فلائٹ نمبر ۷۴ سے سفر کیا۔ عین اسی دن پین ایم کا دوسرا جہاز فلائٹ نمبر ۱۰۳ لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اگر میری روٹ لندن

‹ Previous page Next page › Contents of June 1989 All issues

Printed page