Al-Risala · January 1989 · page 28

NATURE BEATS NURTURE

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۹، صفحہ ۲۸

ہے کہ انسان کو دوبارہ بنایا جا سکتا ہے۔ ریسرچ ٹیم کے ایک شخص ڈاکٹر ڈیؤڈ لکن نے کہا کہ ہم نے یہ پایا ہے کہ روایتی قدروں میں عقیدہ اور قانون کے سختی سے نفاذ کا رجحان زیادہ تر پیدائشی صفات کا نتیجہ ہے۔

مذکورہ واقعہ اور اس طرح کے دوسرے واقعات سے، یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک برتر ہستی (خالق) کے آگے سپردگی کا جذبہ ایک فطری اور حقیقی جذبہ ہے۔ اگر وہ غیر فطری اور غیر حقیقی ہوتا تو اس کو اب تک ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ جدید نسل ایسے حالات میں پرورش پا کر نکلی ہے جب کہ اس کے ہر طرف لادہمیت اور بے خدا تہذیب کا چرچا تھا ۔ اس کے باوجود نئی نسل میں یہ مذہبی نفسیات مسلسل طور پر باقی رہی، وہ کسی طرح ختم نہ کی جا سکی۔

سیول (کوریا)، میں ستمبر ۱۹۸۸ میں کھیلوں کے اولمپک مقابلے ہوئے ۔ اس سلسلہ میں اخبارات میں روزانہ با تصویر رپورٹیں آ رہی تھیں۔ انھیں میں سے ایک تصویر وہ تھی جو ۳۰ ستمبر کے اخبارات میں شائع ہوئی۔ آپ ٹائمس آف انڈیا (۳۰ ستمبر ۱۹۸۸ ) کا صفحہ ۱۰ دیکھیں۔ وہاں ایک عورت آپ کو عین نماز کی حالت میں نظر آئے گی۔ یعنی وہ حالت جو نماز کے خاتمہ پر کسی نمازی کی ہوتی ہے ۔ اس تصویر میں مذکورہ عورت بالکل نماز کی ہیئت میں دونوں پاؤں توڑ کر بیٹھی ہوئی ہے ۔ اور اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر منہ کے پاس اس طرح کیے ہوئے ہے جیسے وہ نماز سے فارغ ہو کر دعا میں مشغول ہو۔ یہ کوئی نمازی عورت نہیں ہے۔ یہ کیلی فورنیا کی ایک ۲۷ سالہ کھلاڑی خاتون ہے جس کا نام فلارنس گر فیتھ جائنز (Florence Griffith-Joyner) ہے۔ ۲۹ ستمبر کو ۲۰۰ میٹر کی دوڑ میں اس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اور دنیا کی تیز ترین عورت (Fastest woman) قرار دی گئی۔ اس کامیابی کی خبر نے اس کی اندرونی ہستی کو بے قرار کر دیا۔ وہ ابھی اپنے کھیل کے لباس ہی میں تھی کہ وہ زمین پر گر پڑی ۔ وہ بے اختیارانہ طور پر نمازی کی ہیئت میں بیٹھ گئی اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر خدا سے دعا کرنے لگی اور اس کے سامنے اظہار جذبات میں مشغول ہو گئی۔ یہ واقعہ اس بات کا ایک اظہار ہے کہ انسان کی فطرت میں ایک محسن اور منعم کا تصور نہایت گہرائی کے ساتھ چھپا ہوا ہے ۔ آدمی کو جب کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کا اندرونی جذبہ بے اختیارانہ طور پر چاہنے لگتا ہے کہ وہ اس کے آگے جھک جائے، وہ اس احسان کو حقیقی

‹ Previous page Next page › Contents of January 1989 All issues

Printed page