ایک کتاب
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۰، صفحہ ۲۵
ایک کتاب
لندن سے مذاہب کی ایک مختصر انسائیکلو پیڈ چھپی ہے۔ اس میں مختلف مغربی علماء کے ۴۲ مقالات درج ہیں۔ ما قبل تاریخ سے لے کر اب تک کے تمام مذاہب کی معلومات نہایت سلیقہ کے ساتھ جمع کی گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں تاریخی تصویریں شامل ہیں۔ طباعت اور ترتیب کی موزونیت نے کتاب کو ایک خوبصورت البم بنا دیا ہے۔ کتاب کا نام یہ ہے :
Man and His Gods, The Hamlin Publishing Group Ltd., London, 1974, pp. 440 قدیم زمانہ میں مذہب پر جو کتابیں لکھی جاتی تھیں ، وہ یا تو کسی مذہب کی موافقت میں ہوتی تھیں یا اس کی مخالفت میں۔ مذاہب کا غیر جانب دارانہ یا تاریخی تعارف قدیم زمانہ میں ایک لامعلوم چیز تھی۔ موجودہ زمانہ میں جو چیزیں پیدا ہوئی ہیں ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ مذاہب اور دوسرے موضوعات پر اس انداز سے کتاب لکھی جاتی ہے گویا لکھنے والا اپنے موضوع پر کوئی موافق یا مخالف رائے نہیں رکھتا ، وہ صرف ایک قلمی کیمرہ کا فرض انجام دے رہا ہے۔ اس کی ساری دلچسپی اصل صورت حال کی تصویر کشی سے ہے نہ کہ اس کے بارے میں اپنی کوئی رائے دینے سے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی انداز پر لکھی گئی ہے۔ چنانچہ اس کے مرتب نے کتاب کا خاتمہ حسب ذیل سطروں پر کیا ہے : " اس انسائیکلو پیڈیا نے حقائق پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس کا کام حکم لگانا یا کوئی معیار قائم کرنا نہیں ، اس نے صرف سچائی کو پیش کر دیا ہے (صفحہ ۴۳۱ ) قدیم طرز کی متکلمانہ کتابیں " پروپیگنڈا ٹریچر " سمجھی جاتی ہیں۔ مگر اس طرز تصنیف نے آج کے متکلمین کو موقع دیا ہے کہ وہ بظاہر لوگوں کو علوم کی تدوین کرتے ہوئے نظر آئیں ، حالانکہ حقیقہ وہ اپنا کلامی لٹریچر تیار کر رہے ہوں ۔ پھر یہی کتابیں تعلیم گاہوں میں عمومی نصاب کے طور پر داخل ہوں ۔ لائبریریوں کے ریفرنس سیکشن میں سمائی ہوئی ہوں۔ علمی تحقیق کے لئے ان کا مطالعہ کیا جائے ۔
اس طرز تصنیف کے رواج سے یہودیوں اور عیسائیوں نے کافی فائدہ اٹھانے کی کوشش
‹ Previous page Next page › Contents of March 1990 All issues