Al-Risala · April 1990 · page 50
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۰، صفحہ ۵۰
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۰، صفحہ ۵۰
تذکیر القرآن جلد اول : سورۃ فاتحه ۔ سورۃ بنی اسرائیل جلد دوم : سورۃ الکهف ۔ سورۃ الناس قرآن کی بے شمار تفسیریں ہر زبان میں لکھی گئی ہیں۔ مگر تذکیر القرآن اپنی نوعیت کی پہلی تفسیر ہے۔ تذکیر القرآن میں قرآن کے اساسی مضمون اور اس کے بنیادی مقصد کو مرکز توجہ بنایا گیا ہے۔ جزئی مسائل اور معلوماتی تفصیلات کو چھوڑتے ہوئے اس میں قرآن کے اصل پیغام کو کھولا گیا ہے اور عصری اسلوب میں اس کے دعوتی اور تذکیری پہلو کو نمایاں کیا گیا ہے۔ تذکیر القرآن عوام و خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ وہ طالبین قرآن کے لیے فہم قرآن کی کنجی ہے۔ مکتبہ الرساله، نئی دہلی
‹ Previous page Next page › Contents of April 1990 All issues