Al-Risala · June 1990 · page 5

چالیس سال بعد

الرسالہ، جون ۱۹۹۰، صفحہ ۵

چالیس سال بعد

نکولا چاؤسسکو (Nicolae Ceauşescu) رومانیہ کا کمیونسٹ لیڈر تھا۔ ۱۹۴۸ء میں وہ رومانیہ کا وزیر زراعت بنا۔ اس کے بعد وہ ترقی کرتا رہا۔ یہاں تک کہ، ۱۹۶۷ میں وہ رومانیہ کا صدر بن گیا۔ اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لیے اس نے ہر ممکن کارروائی کی۔ اسی میں یہ تھا کہ اس نے اپنی بیوی الینا (Elena) کو نائب صدر بنایا اور بیشتر کلیدی عہدوں پر اپنے رشتہ داروں کو بٹھا دیا۔

چاؤسسکو نے طاقت کے ذریعہ اپنے تمام مخالفین کو کچل دیا۔ رومانیہ کے مشہور شاعر اینڈرین پاڈ نیسکو کے ذریعہ اس نے ایک نظم تیار کرائی جو "نغمه رومانیہ" کہی جاتی تھی۔ اس میں چاؤسسکو کو " رومانیہ کی قوم کا سب سے زیادہ محبوب فرزند قرار دیا گیا تھا۔ یہ نظم روزانہ مختلف مواقع پر سارے رومانیہ میں پڑھی جاتی تھی۔ رومانیہ کے لوگوں کو یہ بات ناپسند تھی کہ ملک کے تمام وسائل صرف ایک شخص کے اوپر وقف کر دیئے جائیں۔ آخر کار دسمبر ۱۹۸۹ء میں یہ لاوا پھٹ پڑا ۔ عوام اور فوج دونوں نے چاؤسسکو کے خلاف بغاوست کر دی ۔ چاؤسسکو نے اپنی حفاظت کے لیے اتنی بڑی پولیس بنا رکھی تھی جو فوج سے بھی زیادہ طاقت ور رکھتی ۔ چنانچہ سخت تصادم ہوا۔ ستر ہزار آدمی مر گئے۔ اور تین سو ہزار آدمی زخمی ہوئے ۔ چاؤسسکو اپنے وسیع محل میں ہر وقت ایک ہیلی کاپٹر تیار رکھتا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ اب وہ اپنے اقتدار کو بچا نہیں سکتا تو وہ ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ اس کو اندیشہ ہوا کہ اس کا ہیلی کا پٹر مار کر گرا دیا جائے گا۔ چنانچہ وہ ایک مقام پر اتر کر زیر زمین پناہ گاہ (bunker) میں داخل ہو کر چھپ گیا ۔ تاہم وہ یہاں بھی پکڑ لیا گیا اور عین کرسمس کے دن ۲۵ دسمبر ۱۹۸۹ء کو چاؤسسکو اور اس کی بیوی الینا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ آسمان نے بھی اس کو جگہ دینے سے انکار کر دیا اور زمین نے بھی۔ چاؤسسکو اسٹالنٹ اشتراکی تھا۔ وہ مذہب کا انتہائی سخت دشمن تھا۔ بخارسٹ کا ریڈیو اناونسر اس کی موت کی خبر دیتے ہوئے چلا اٹھا ، اس نے کہا کہ اف ، کیسی حیرت ناک خبر ہے۔ مسیح دشمن عین کرسمس کے دن مر گیا :

Oh, what wonderful news. The anti-Christ died on Christmas Day.

‹ Previous page Next page › Contents of June 1990 All issues

Printed page