Al-Risala · July 1990 · page 37

Its advent changed the course of human history.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۰، صفحہ ۳۷

صاحب ایک تنظیم کے سیکریٹری تھے ۔ ایک نے دوسرے سے کچھ معلومات اپنے ملک کے بارے میں بھیجنے کے لئے کہا ۔ دوسرے نے کہا کہ ضرور بھیجوں گا ۔ آپ اپنا فیکس (Fax) نمبر دیجیئے ۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جدید وسائل کے ظہور نے موجودہ زمانہ میں مواصلات کو کتنا تیز رفتار بنا دیا ہے ۔ ڈاک اور تار اور ٹیلیکس اب ’’ فرسودہ ‘‘ چیز بن چکے ہیں ۔ اب آدمی ’’ فیکس ‘‘ کی رفتار سے مواصلاتی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے ۔ ہمارے اسلامی ادارے ابھی اس سے بہت دور ہیں کہ ان کے یہاں فیکس کا طریقہ استعمال ہونے لگے ۔ اگر کسی ادارہ میں کسی ’’ شیخ ‘‘ کی فیاضی سے فیکس کی مشین لگ گئی ہو ، تب بھی وہ عملاً بے فائدہ ہے ۔ مواصلاتی ذرائع کا شیبی ارتقا ، جس بلندی تک پہنچا ہے ، اسلامی اداروں کا شعوری ارتقا ، ابھی جب تک اس بلندی تک نہ پہنچے ، اس وقت تک فیکس جیسی چیزوں کا صحیح استعمال ان اداروں میں ممکن نہیں ۔

عربوں کی ایک مجلس میں میں نے اسلام کے روحی پہلو پر گفتگو کی ۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا حال اس آیت جیسا ہو رہا ہے کہ یعلمون ظاهراً من الحياة الدنيا وهم عن الآخرة هم غافلون (الروم ، ) وہ عظمتِ ظاہری کو جانتے ہیں مگر وہ عظمتِ معنوی کو نہیں جانتے ۔ دین کا معنوی پہلو ہی اس کا اصل پہلو ہے ۔ مگر اپنی اس کمی کی بنا پر وہ اس کے ادراک سے عاجز ہو رہے ہیں اور ظاہری پہلوؤں میں الجھ کر رہ گئے ہیں ۔

ایک بار کا واقعہ ہے ۔ مجھے یورپ کے ایک بڑے ہوٹل میں کھانا کھانے کا اتفاق ہوا ۔ وہاں میں نے دیکھا کہ لوگ کھانوں سے بھری ہوئی میز کے سامنے بے فکری کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ چھری کانٹے کی دھیمی موسیقی میں لوگوں کے قہقہے بلند ہو رہے ہیں ۔ ہر آدمی تفریحی باتیں کر کے اپنی بے فکری کا اظہار کر رہا ہے ۔ میں نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے ایک عرب ساتھی سے کہا کہ لوگوں کو جنت کیسے مل سکتی ہے جب کہ ان کا یہ حال ہو کہ اس کے لئے عمل کرنا تو درکنار ، انھوں نے خدا سے اس کو مانگا بھی نہیں ۔ (كيف تكون لهم الجنة وهم لم يسألوا الله الجنة فضلاً عن أن يعملوا لها) میں نے کہا کہ جنت کا مستحق بننے کے لئے کم سے کم جو چیز درکار ہے ، وہ یہ کہ آدمی کے دل میں اس کی شدید طلب پیدا ہو ۔ ایک طرف اپنی بے مانگی کا احساس اور دوسری طرف جنت کا اشتیاق ،

‹ Previous page Next page › Contents of July 1990 All issues

Printed page