Al-Risala · September 1990 · page 35

انتقام نہیں

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۳۵

یہ جہاز (747-b) ساخت کا تھا۔ ایک کارڈ پر دورانِ پرواز حفاظتی تدابیر درج تھیں۔ اس سے پہلے پندرہ زبان میں لکھا ہوا تھا: آپ کی حفاظت کے لئے (for your safety) سب سے آخر میں پندرہویں نمبر پر عربی میں "من اجل سلامتك" درج تھا۔ عربی فقرہ کا آخر میں اندراج کسی تعصب کی بنا پر نہ تھا۔ اس قسم کی تجارتی کمپنیاں صرف یہ دیکھتی ہیں کہ ان کے مسافروں میں کتنے آدمی کس زبان والے ہیں۔ اسی کے لحاظ سے وہ ترتیب مقرر کرتی ہیں۔ یہ تعصب کی بات نہیں بلکہ حقیقت کی بات ہے کہ مسلمان انٹرنیشنل اسفار میں "پندرہویں نمبر" پر ہیں۔ مسلم مسافرین میں زیادہ تر افراد وہ ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی نوعیت کا مذہبی سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ جب کہ موجودہ زمانہ میں زیادہ تر سفر سیاحت، تجارت، سیاست اور حکومتی تعلقات کے تحت ہوتا ہے اور اس قسم کے سفروں میں مسلمانوں کا بہت کم حصہ ہے۔

میرے قریب کناڈا کے ایک سیاح (Dr Thomas Raye) تھے ۔ وہ ہندوستان سے آرہے تھے۔ میں نے پوچھا کہ کنا ڈا میں اور انڈیا میں کیا فرق ہے۔ انھوں نے مسکرا کر کہا کناڈا میں طرح طرح کی مادی ترقیاں ہیں اور انڈیا میں طرح طرح کے انسان۔ انھوں نے اپنی جیب سے دو درجن رنگین تصویریں نکالیں جو انھوں نے انڈیا کے قیام کے دوران کھینچی تھیں۔ اس میں عجیب عجیب صورتیں تھیں۔ کسی میں کوئی بندر نچار ہاہے۔ کہیں کوئی نعرہ لگا رہا ہے، کہیں کوئی بھیک مانگ رہا ہے۔ کہیں کوئی برقع پوش عورت ہے، کہیں کوئی رکشا کھینچ رہا ہے۔ وغیرہ۔ ترقی یافتہ ملکوں کی نظر میں انڈیا ایک پچھڑا ہوا ملک ہے۔ انڈیا کے لوگ اس کو مغرب کا تعصب کہتے ہیں۔ مگر یہ صحیح نہیں۔ یہ درست ہے کہ انڈیا میں ترقیاں ہوئی ہیں۔ مگر یہ ترقیاں اس درجہ سے بہت کم ہیں جہاں پہنچ کر آدمی کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ اعتراف کا عملی اصول یہ ہے کہ آپ سو درجہ ہوں تو لوگوں کو آپ دس درجہ دکھائی دیں گے۔ اس لئے دنیا نے اگر آپ کا اعتراف نہ کیا ہو تو دوسروں کی شکایت کرنے کے بجائے اپنے آپ کو مزید اٹھائیے یہاں تک کہ آپ کی بلندی اس اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائے کہ کوئی شخص اس کو دیکھے بغیر نہ رہ سکے۔

چالیس سال پہلے جاپان کی تصویر دنیا کی نظر میں نہایت حقیر تھی۔ حتیٰ کہ ابتدائی ترقی کے بعد بھی کوئی اس کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا۔ مگر آج جب کہ جاپان کی ترقی کا پیالہ بھر کر اہل پڑا تو اب ہر آدمی اس

‹ Previous page Next page › Contents of September 1990 All issues

Printed page