Al-Risala · October 1990 · page 8

زندگی کا راز

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۰، صفحہ ۸

زندگی کا راز

بل کازبی (Bill Cosby) ایک سیاہ فام امریکہ ہے ۔ وہ ۱۹۳۷ء میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوا ۔ ابتدا نہ وہ بمشکل ایک ہزار ڈالر سالانہ کماتا تھا ۔ آج اس کی سالانہ آمدنی کئی ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ سفید فام امریکی میں ایک سیاہ فام شخص کو یہ غیر معمولی کامیابی کیوں کر حاصل ہوئی ۔ جواب یہ ہے کہ تعلیم اور دانش مندانہ جد و جہد کے ذریعہ ۔ بل کازبی فلا ڈالفیا کے ایک اسکول میں پانچویں گریڈ میں تھا ۔ وہ اسکول میں اکثر تماشے کیا کرتا تھا اور پڑھائی پر زیادہ تو جہ نہیں دیتا تھا ۔ اس کی خاتون ٹیچر نیجل (Miss Nagle) نے ایک روز اس سے کہا کہ اگر تم جوکر بننا چاہتے ہو تب بھی تمہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ ۔ تعلیم کے بغیر تم کسی بھی میدان میں ترقی نہیں کر سکتے (اسپان جنوری ۱۹۸۷ء) بل کازبی نے اس نصیحت کو پکڑلیا ۔ اس نے پڑھنے میں محنت شروع کر دی ۔ یہاں تک کہ اس نے ایجوکیشن میں ڈاکٹریٹ کر لیا ۔ اس کے بعد اس نے تفریحی پروگراموں میں حصہ لینا شروع کیا ۔ آخر کار اس کو ٹیلی ویژن پروگرام ملنے لگے ۔ آج وہ امریکہ کا مشہور ترین کامیڈین (comedian) ہے ۔ بل کازبی شو (Bill Cosby Show) امریکی ٹیلی وژن کا سب سے زیادہ مہنگا پروگرام ہوتا ہے ۔ دوسرے بہت سے سیاہ فام امریکیوں کے برعکس ، اس نے نسلی امتیاز کی باتیں کرنے سے پر ہیز کیا۔ اس نے اپنی کہانیاں عالمی واقعات کی بنیاد پر بنائیں جو تمام لوگوں کے لیے قابل فہم ہو سکیں : Unlike many other black comedians, he avoided racial nuances and drew his stories from the kind of universal occurrences that could be understood by all. Span, January 1987 امریکی عام طور پر سیاہ فام لوگوں کو پسند نہیں کرتے ۔ مگر وہ بل کازبی کے پروگرام کو نہایت شوق کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔ بل کازبی نے سفید فام لوگوں کی رعایت کی تو سفید فام لوگوں نے بھی بل کازبی کی رعایت کرنا شروع کر دیا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ میں دل چسپی لیں تو آپ بھی دوسروں میں دل چسپی لینا شروع کر دیجئے ۔ اور اس کے بعد آپ کو کسی سے شکایت نہ ہوگی ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1990 All issues

Printed page