Al-Risala · January 1990 · page 46

Islam in 21st century

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۶

بھی ایسے ہی ایڈ جسٹمنٹ کی باتیں تھیں" اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ الرسالہ کا مشن کس طرح لوگوں کے فکر و خیال کو مسخر کر رہا ہے۔

۱۰۔ سرینگر کے ہفت روزہ اخبار مسلم کے نمائندہ مسٹر ایم ایم شریف نے ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۹ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو مرکز کے دفتر میں ریکارڈ کیا گیا ۔ سوالات کا زیادہ تر تعلق کشمیر کے مسئلہ سے تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے کشمیر کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ حقیقت پسند بنیں اور ماضی کو بھلا کر حال کی روشنی میں اپنی زندگی کی تعمیر کریں ۔ ۵ اکتوبر ۱۹۸۹ کو انبیٹھہ (سہارن پور) میں ایک سیرت کانفرنس ہوئی ۔ صدر اسلامی مرکز کو اس موقع پر خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔ چنانچہ انھوں نے شرکت کی اور سیرت کے موضوع پر تقریبا ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا ۔ موجودہ حالت میں سیرت رسول کی رہنمائی ۔

انجمن رفاہ ملت (دوائم بانڑی) کی طرف سے ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ ملت کی اصلاح کے لیے انجمن کی طرف سے شائع ہونے والے کیلنڈر میں ہر سال کچھ مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال الرسالہ کے حوالہ سے اس کے مضامین "لڑائی کے بغیر بھی جیت ہوتی ہے" اور "اپنے آپ سے لڑانا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ " اور "باکھی کی خاموشی ۔ ۔۔۔۔۔۔ " وغیرہ شائع کیا گیا۔ اس سال آپ کی کتاب "باغ جنت اور نار جہنم" سے کچھ مواد لے کر کیلنڈر میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ "

"نقش کوکن" بمبئی کا ایک قدیم ماہنامہ ہے۔ وہ بیک وقت دوزبانوں (اردو، انگریزی) میں نکلتا ہے۔ نقش کوکن ہر مہینہ بالالتزام الرسالہ کا کم از کم ایک اردو مضمون اور ایک انگریزی مضمون اپنے صفحات میں اہتمام کے ساتھ شائع کرتا ہے۔ اسی طرح اور بہت سے جرائد الرسالہ کے مضامین متفرق طور پر نقل کرتے ہیں ۔ "سنت زنکاری" دہلی کا ایک ماہنامہ ہے ۔ وہ سنت زرکاری عالمی مشن کی طرف سے بیک وقت سات زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ سنت زنکاری میں تقریبا ہر مہینہ الرسالہ کا کوئی نہ کوئی مضمون نقل کیا جاتا ہے۔ اس طرح الرسالہ کا پیغام وسیع تر حلقہ میں مسلسل پہونچ رہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues

Printed page