دس سال خاموش
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۰، صفحہ ۱۷
بند۔ اس دس سال میں انتظام کروں گا ممسلمانوں کو مسلمان بنانے کے اور ان کی اصلاح کے لئے باقاعدہ انتظام ہو گا۔ غرض کہ مکمل انتظام کے بعد جو مناسب ہو گا حکم دوں گا۔ عملی صورت یہ ہے کام کرنے کی ۔ اور اگر محض کاغذی امیر المومنین بنانا چاہتے ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ آج امیر المومنین ہوں گا کل کو اسیر الکافرین ہوں گا۔ آج سردار بنوں گا ، کل سردار ہوں گا۔ "
مولانا تھانوی اس کے بعد کہتے ہیں : " خلاصہ یہ ہے کہ ہر کام اصول سے ہوتا ہے۔ بے اصول تو گھر کا انتظام بھی نہیں ہو سکتا۔ ملک کا تو کیا خاک انتظام ہوگا۔ یہ ہیں وہ اصولی باتیں جن پر مجھ کو برا بھلا کہا جاتا ہے اور ہر قسم کے الزامات و بہتان میرے سر تھوپے جاتے ہیں اور لوگ مجھ سے خفا ہیں۔ اور وجہ خفا ہونے کی صرف یہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ اصول کے ماتحت کام کرو۔ جوش سے کام مت لو۔ ہوش سے کام لو۔ جوش کا انجام خراب نکلے گا۔ حدود شرعیہ کی حفاظت رکھو۔ وہ ان باتوں کو اپنے مقاصد میں روڑا اٹکانا سمجھتے ہیں "۔ (الافاضات الیومیہ جلد اول ، صفحہ نمبر ۱۰-۱۰۱)
مولانا تھانوی کی ان انتہائی معقول باتوں کو کسی نے نہیں سنا۔ تمام سلمان پر جوش خطیبوں کی آواز پر بے معنی دوڑ لگاتے۔ اپنے زمانہ کے مسلمانوں کی تصویر کشی کرتے ہوئے مولانا تھانوی کہتے ہیں: مسلم عوام کی حالت یہ ہے کہ جس نے مرضی کے موافق فتویٰ دے دیا ، یا کوئی عالم یا لیڈر ان کے ساتھ ہو لیا ، اس میں سب کمالات ہیں۔ اس کو عرش پر پہنچا دیں گے۔ اگر کسی نے مرضی کے خلاف کوئی بات کی تو تحت الثریٰ میں اس کو جگہ ملنا مشکل۔ غرض کہ ایک گڑ بڑ ہے۔ اور یہ طریقہ کار جو موجود ہے ، یہ سراسر اسلام اور شریعت سب کے خلاف ہے۔ اس کو اسلام اور مسلمانوں سے کیا تعلق (صفحہ (۱۱۱)
اس واقعہ سے ان لوگوں کو سبق لینا چاہئے جو یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا کوئی صحیح لیڈر نہیں۔ اصل بات یہ نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ مسلمان اپنے بگڑے ہوئے مزاج کی بنا پر کسی صحیح آدمی کو اپنا لیڈر نہیں بناتے ۔ وہ جھوٹے الفاظ بولنے والوں کے پیچھے دوڑتے ہیں ، اور جو آدمی سچے الفاظ بولے، اس سے انھیں کوئی دل چسپی نہیں ہوتی۔ آج مسلمانوں کا حال ، قرآن کے مطابق ، یہ ہو رہا ہے کہ اگر ہدایت کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا راستہ نہ بنائیں گے اور اگر گم راہی کا راستہ دیکھیں تو اس کو اپنا راستہ بنالیں گے (الاعراف ۱۴۶)
‹ Previous page Next page › Contents of October 1990 All issues