خاص نمبر
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۵
اشاعت کی جو پیش گوئی فرمائی تھی، اس کا وقت پوری طرح آچکا ہے۔
خدا نے اپنا کام کر دیا ہے۔ اب اہل ایمان کو اپنے حصہ کا کام کرنا ہے۔ خدا اپنے منصوبہ کے مطابق ضروری مواقع مہیا فرماتا ہے۔ اس کے بعد خدا کے مومن بندے اٹھتے ہیں اور ان مواقع کو استعمال کر کے اس منصوبہ کی تکمیل کرتے ہیں۔
ساتویں صدی میں اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ختم شرک کے منصوبہ کے لئے تمام ضروری مواقع جمع کر دیے تھے۔ رسول اور اصحاب رسول نے ان مواقع کو استعمال کر کے خدا کے منصوبہ کو عملی واقعہ بنایا۔ اسی طرح موجودہ زمانہ میں اسلام کی عمومی اشاعت کے لئے اللہ تعالیٰ کا جو منصوبہ ہے ، اس کے تمام ضروری اسباب مہیا کر دیے گئے ہیں۔ خدا نے دوبارہ اپنا کام کر دیا ہے۔ اب خدا کے بندوں کو اٹھنا ہے اور پیدا شدہ مواقع اور اسباب کو استعمال کر کے دوبارہ خدا کے منصوبہ کو عملی طور پر مکمل کر دینا ہے۔ خدا کا دین قرآن کی زبان میں آواز دے رہا ہے کہ مَنْ اَنصاری الی اللہ ۔ اہل ایمان کو اس کے جواب میں کہنا ہے کہ نَحْنُ اَنصَارُ اللہ ۔ یہ تاریخ کا نازک ترین لمحہ ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو اس لمحہ کو پہچانیں اور اپنا سب کچھ اس کی بجا آوری میں لگا دیں۔
خاص نمبر
الرسالہ کا اگلا شمارہ جنوری 1991 موجودہ حالات کے بارہ میں ہو گا اور وہ خصوصی نمبر کے طور پر شائع کیا جائے گا۔ اس کا نام " روشن مستقبل " ہوگا۔ اصحاب ایسی اگر تعداد میں کوئی تبدیلی کرنا چاہیں تو فوراً مطلع فرمائیں۔
سرکولیشن منیجر
‹ Previous page Next page › Contents of December 1990 All issues