Al-Risala · April 1991 · page 10

تقویٰ اور اخلاق

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۱، صفحہ ۱۰

تقویٰ اور اخلاق

سُئِلَ رسولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم عن اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ وہ کیا چیز ما يُدْ خِل الناسَ الجَنَّةَ۔ قال: تقوى اللہ ہے جو سب سے زیادہ لوگوں کو جنت میں لے جائے و حسن الخلق (رواه الترمذي) گی۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ کا ڈر، اور اچھا اخلاق۔ انسان خدا کا بندہ ہے ۔ اسی کے ساتھ موجودہ دنیا میں اس کو دوسرے انسانوں کے ساتھ رہنا ہوتا ہے ۔ اس طرح آدمی بیک وقت دو تعلق کے درمیان ہوتا ہے ۔ ایک خدا سے تعلق۔ اور دوسرا ، انسانوں سے تعلق ۔ اس اعتبار سے انسان کے امتحان کے دو پہلو ہو جاتے ہیں ۔ اور امتحان کے ان دونوں پرچوں میں اس کو پورا اترنا ہے ۔

خدا کی نسبت سے جو چیز مطلوب ہے وہ یہ کہ آدمی خدا کو اپنا خالق و مالک سمجھے ۔ وہ خدا کی عظمتوں کے احساس سے سرشار ہو۔ اس عقیدہ اور اس احساس سے کسی کے اندر جو قلبی کیفیت پیدا ہوتی ہے، اسی کا نام تقویٰ ہے ۔

خدا بڑا ہے ، انسان چھوٹا ہے۔ خدا مختار ہے ، انسان عاجز ہے۔ خدا دینے والا ہے ، انسان پانے والا ہے ۔ ان حقیقتوں کا شعور آدمی کے اندر اعتراف اور تواضع اور مسئولیت کا احساس پیدا کرتا ہے۔ اس کے اندر سرکشی کا مزاج ختم ہو جاتا ہے ۔ وہ خدا کی محبت اور خوف کے جذبات کے تحت دنیا میں زندگی گزارنے لگتا ہے ۔

اس قسم کا انسان جب دوسرے انسانوں کے درمیان آتا ہے ، تو ان سے معاملہ کرتے ہوئے اس کی پوری روش حسن اخلاق میں ڈھل جاتی ہے ۔ اس کا بول تواضع کا بول ہوتا ہے ۔ اس کا عمل انصاف کا عمل ہوتا ہے ۔ وہ ایک ایسے انسان کی طرح زندگی گزارنے لگتا ہے جو یہ دیکھ رہا ہو کہ اس کے اوپر اس کا خدا کھڑا ہوا اس کی نگرانی کر رہا ہے ۔ وہ اس کے ہر قول و فعل کا حساب لینے والا ہے۔ ایسے انسان سے جو اخلاق ظاہر ہو، اسی کا نام حسن خلق ہے ۔

جو آدمی ان دونوں امتحانوں میں پورا اترے ، وہی وہ شخص ہے جس کو جنت کے ابدی باغوں میں داخل کیا جائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1991 All issues

Printed page