Al-Risala · June 1991 · page 27
Stephen W. Hawking, A Brief History of Time
الرسالہ، جون ۱۹۹۱، صفحہ ۲۷
ایسا اگر جان بوجھ کر کیا جائے تو وہ بہتان ہے جو اللہ کے نزدیک بہت بڑا جرم ہے۔ تاہَم اگر حقیقتِ حال آدمی کے علم میں نہ ہو تب بھی وہ یقینی طور پر قصور وار ہے۔ کیوں کہ شریعت میں اس قسم کی بات کی تحقیق کا لازمی حکم دیا گیا ہے۔ ایسے کسی معاملہ میں آدمی اگر اپنی زبان کھولنا چاہتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے اس کی ضروری تحقیق کرے۔ اور اگر وہ کسی وجہ سے تحقیق نہیں کرسکتا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ میں چپ رہے، نہ کہ ناکافی معلومات کو لے کر اس پر بولنے لگے۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1991 All issues