Al-Risala · July 1991 · page 41

The ultimate concern of a Muslim is Allah.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۴۱

ان کے معانی کی طرف چلا جائے۔ آپ سوچیں کہ خدا نے کس طرح وہ کھانا اور پانی بنایا جو میری بھوک اور پیاس کو مٹائے اور میری زندگی کی طاقت بنے۔ جب آپ اس طرح سوچیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایک عظیم تخلیق کا معاملہ ہے۔ خدا نے کائناتی انتظام کے تحت نان فوڈ کو فوڈ میں کنورٹ کیا، اس نے نان واٹر کو واٹر میں کنورٹ کیا، اس کے بعد یہ ممکن ہوا کہ آپ اس کو کھائیں اور پئیں اور وہ آپ کے جسم میں داخل ہو کر آپ کا گوشت اور خون بنے۔

اسی طرح خدا نے آپ کو یہ توفیق دی کہ آپ اپنے نان اسلام کو اسلام میں کنورٹ کریں، اس کے بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا کہ آپ کے اندر ایک اسلامی شخصیت ایمرج کرے۔ ان عظیم انعامات کا احساس جب لفظوں میں ڈھلتا ہے تو وہ مذکورہ کلمہ کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

لاس اینجلیز میں افرو امریکی مسلمانوں کی ایک تنظیم ہے۔ اس کا نام مسجد السلام ہے۔ اس کی طرف سے لاس اینجلیز میں ۲۳ - ۲۵ نومبر ۱۹۹۰ کو بڑے پیمانے پر ایک کانفرنس ہوئی ۔ اس کانفرنس کی تھیم یہ تھی _ مسلم خاندان کس طرح بنایا جائے : The making of a Muslim family اس کانفرنس کے شرکاء میں امریکہ کے علاوہ دوسرے ملکوں کے ممتاز افراد کے نام بھی شامل تھے ۔ مثلاً امام وارث دین محمد، پرنس محمد بن فیصل، ڈاکٹر جمال بدوی، وغیرہ۔ میں بھی اس کانفرنس میں مدعو تھا۔ اس سلسلہ میں دو دن (۲۴ - ۲۵ نومبر) لاس اینجلیز میں قیام رہا۔ قیام کا انتظام اور کانفرنس کا اجلاس دونوں کا نظم یہاں کے مشہور ہوٹل اسٹوفریس میں کیا گیا تھا۔

(Stouffers Hotel)

اپنے کمرہ نمبر ۳۷۴ میں ایک روز میں نے خبریں سننے کے لئے ٹی وی کھولا۔ ایک خبر صدر بش کی خلیج سے واپسی کی تھی۔ مسٹر بش اور مسز بش ہوائی جہاز سے ہنستے ہوئے اترے تو ان کے ساتھ ایک کتا بھی اتر اہو ان کے پیچھے چلنے لگا۔ مجھے قرآن کی وہ آیت یاد آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ انسان تجارت اور لہو میں مشغول رہتا ہے، اور خدا کی یاد کو چھوڑ دیتا

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page