Al-Risala · January 1991 · page 37

نادان دوست

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۳۷

ہندودھرم کی تعلیمات میں دو چیزیں بے حد بنیادی ہیں ۔ ایک رواداری ، اور دوسرے عدم تشدد ۔ آپ ہندودھرم کی کسی بھی کتاب کو اٹھائیں ، اس میں آپ کو یہ دونوں باتیں لکھی ہوئی ملیں گی۔ یہ ہندودھرم کی وہ خصوصیات ہیں جن کا ذکر اس کے تمام مفکرین اور مصلحین نے پر فخر طور پر کیا ہے۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۳) جلد ۸ میں ہندوازم (Hinduism) کے عنوان سے نہایت مفصل اور تحقیقی مقالہ ہے۔ اس میں درج ہے کہ ہندوازم ، بطور اصول ، عقیدہ اور عبادت کے تمام طریقوں کا احترام کرتا ہے۔ ایک ہندو ہر مذہب کو سچائی کا اظہار سمجھتا ہے۔ ہندوازم بطور اصول کے ہر مذہب کے حق میں روادار (tolerant) ہے ، خواہ وہ کوئی بھی مذہب ہو۔ (صفحہ ۸۸۸) دوسری بات کے سلسلہ میں برٹانیکا میں بتایا گیا ہے کہ ہندوازم کا ایک نہایت اہم اصول اہمسا ہے ۔ یعنی تشدد نہ کرنا۔ اسی لئے ہندوازم سختی کے ساتھ حیوان کے ذبیحہ کو منع کرتا ہے اور سبزی خوری پر زور دیتا ہے۔ ہندو مفکرین کے مطابق ، اہمسا ہندو مذہب کی ایک بے حد بنیادی قدر ہے۔ اہمسا ہندو اخلاقیات کا ایک مرکزی اصول (keystone) ہے (صفحہ ۸۸۹) اس اعتبار سے دیکھے تو رام جنم بھومی تحریک ، اپنی موجودہ شکل میں ، واضح طور پر ہندودھرم کے خلاف ہے۔ اس میں مذہبی رواداری کو کچلا جارہا ہے۔ اس میں نفرت کا پرچار کیا جارہا ہے۔ اس میں تشدد کا طریقہ اختیار کیا جارہا ہے۔ اس بنا پر یہ کہنا بالکل درست ہے کہ اس تحریک نے جوہر پیدا کی ہے ، وہ اینٹی ہندوہوہر ہے نہ کہ حقیقی معنوں میں ہندوہپر۔

یہی وجہ ہے کہ ملک کے ہزاروں ہندوؤں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اور اس کو غیر ہندو تحریک بتایا ہے۔ مثال کے طور پر آنجہانی کلپتی ترپاتھی ، ہندو دھرم کے ایک مکہ عالم تھے۔ انھوں نے اپنی آخر عمر میں جون ۱۹۹۰ میں " سامپرا داتمک سمیا" کے نام سے ہندی میں ایک مقالہ لکھا تھا جو چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔ ہندوستان ٹائمس (۲۰ اکتوبر ۱۹۹۰) میں اس کا انگریزی تعارف شائع ہوا ہے ۔ اس میں بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے مسئلہ کا بھی ذکر ہے۔ مترجم کہتے ہیں: Lambasting the Vishwa Hindu Parishad and the Rashtriya Swayam Sevak Sangh, the elderly statesman said the very idea of demolishing a mosque was a negation of Hindu ethos. "It is a fascist idea and will break the country," he added.

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page