Al-Risala · September 1991 · page 34

حکومت کے باوجود

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۴

اونٹ کی مالش کر رہے تھے جو کہ بیت المال کا اونٹ تھا۔ انھوں نے کہا کہ اے احنف، ، اپنے کپڑے اتار دو اور اس اونٹ کے معاملہ میں امیر المومنین کی مدد کرو ، کیونکہ یہ بیت المال کا اونٹ ہے۔ اس میں یتیم اور مسکین اور بیواؤں کا حصہ ہے ۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ اللہ آپ کو معاف کرے اے امیر المومنین ، کیوں نہیں آپ نے بیت المال کے غلاموں میں سے کسی غلام کو حکم دے دیا ، وہ آپ کی طرف سے اس کام کو انجام دے دیتا ۔ عمر نے جواب دیا : مجھ سے زیادہ غلام کون ہے۔

اقتدار پانے کے بعد آدمی بگڑ جاتا ہے ۔ یہ مظہر اتنا عام ہے کہ لارڈ ایکٹن ( ۱۹۰۲ - ۱۸۳۴) کا یہ قول ضرب المثل بن گیا ہے کہ اقتدار بگاڑتا ہے اور کامل اقتدار بالکل ہی بگاڑ دیتا ہے : Power corrupts and absolute power corrupts absolutely. مگر تاریخ میں گروہ کے اعتبار سے صحابہ کرام کی مثال ایک استثنائی مثال ہے کہ ان کو زمین پر اقتدار ملا ، لیکن اقتدار ان کو بگاڑنے ولا لانہ بن سکا۔ انھیں لوگوں کے اوپر حکومت حاصل تھی ، مگر وہ محکوموں میں سے ایک محکوم بن کر لوگوں کے درمیان رہے ۔ صحابہ کے دور میں خلیفہ اور امراء اور حکام کے یہاں اس کی مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔

صحابہ کرام تاریخ کی واحد مثال بن گئے جن کے حوالہ سے حکمرانوں کو سادہ اور معمولی زندگی گزارنے کی تلقین کی جائے ۔ ۱۹۳۷ میں پہلی بار ہندوستان میں کانگریس کی وزارت بنی تو مہاتما گاندھی نے اپنے انگریزی اخبار میں کانگریسی وزیروں کو سادہ زندگی کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ لوگوں کے سامنے رام چندر اور کرشن کا حوالہ نہیں دے سکتا، کیونکہ وہ تاریخی شخصیتیں نہیں ہیں میں مجبور ہوں کہ سادگی کے نمونہ کے لیے ابو بکر اور عمر کا نام پیش کروں ۔ وہ اگرچہ بہت بڑی سلطنت کے مالک تھے مگر انھوں نے مفلسوں کی طرح زندگی گزاری (ہریجن ۲۷ جولائی ، ۱۹۳۷)

حکومت و اقتدار کے باوجود معمولی زندگی گزارنا کوئی سادہ سی بات نہیں۔ یہ تمام مشکل کاموں میں سب سے زیادہ مشکل کام ہے ۔ اس معیار پر وہ لوگ پورے اترتے ہیں جن کے لیے عہدہ اعزاز کی چیز نہ ہو بلکہ ذمہ داری کی چیز ہو۔ جو زندگی کے ذرائع کو سامان راحت نہیں بلکہ سامان آزمائش سمجھتے ہوں ۔ جو اپنے نفس کی خواہش پر چلنے کے بجائے اپنے ایمانی شعور کے تحت عمل کرتے ہوں۔ صحابہ کرام وہ ربانی لوگ تھے جنہوں نے اس مشکل طریقہ کو اس کی تمام مشکلوں کے باوجود اپنی زندگی میں اختیار کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1991 All issues

Printed page