غلط استدلال
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۱۸
غلط استدلال
امام بخاری نے اپنی "صحیح" میں کتاب الدعوات (باب اذابات طاہراً) میں البراء بن عازب رضی اللہ عنہ کی ایک روایت نقل کی ہے۔ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ تم سونے کے لیے بستر پر جاؤ تو کس طرح سوؤ اور اس وقت کون سی دعا پڑھو۔ یہ ایک لمبی روایت ہے ۔ اس کا آخری حصہ یہ ہے : آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي میں تیری کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اتاری اور تیرے أَرْسَلْتَ ۔ فَإِنْ مُّنْتَ مُمْتَ عَلَى الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ نبی پر جس کو تو نے بھیجا ۔ اس کے بعد اگر تم مر گئے تو تم فطرت آخِرَ مَا تَقُوْلُ - فَقُلْتُ اسْتَذْکُرُهُنَّ وَبِرَسُولِكَ پر مرو گے ۔ اور تم اس قول کو آخری قول بناؤ ۔ راوی کہتے ہیں الَّذِي أَرْسَلْتَ - قَالَ لَا - وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي کہ پھر میں نے یاد کرتے ہوئے دہرایا: وَبِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ۔ آپ نے کہا کہ نہیں۔ وَبِنَبِیِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ اس واقعہ کی بنیاد پر کچھ لوگوں نے یہ مسئلہ نکالا ہے کہ حدیث بالمعنی کی روایت جائز نہیں (لا یجوز روایة الحديث بالمعنى) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا سکھائی تھی اس میں بنبيك الَّذِي أَرْسَلْتَ کا لفظ تھا۔ صحابی نے اس کو دہرایا تو ان کی زبان سے بِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ نکل گیا ۔ دونوں کا مطلب ایک تھا مگر لفظ میں فرق ہوگیا تھا ۔ آپ نے اس لفظی فرق کو گوارا نہیں کیا۔ بلکہ خود اپنے کہے ہوئے لفظ ہی کو دہرانے کی تاکید فرمائی ۔ اس سے یہ نکلا کہ روایت بالمعنی کا طریقہ صحیح نہیں ، بلکہ لفظ کی تبدیلی کے بغیر بعینہ روایت کرنا ضروری ہے۔ اگر اس دلیل کو مان لیا جائے تو احادیث کا بیشتر ذخیرہ قابلِ رد ٹھہرے گا۔ کیوں کہ بیشتر حدیثوں کی حیثیت روایت بالمعنی ہی کی ہے۔ مگر یہ استدلال بذات خود درست نہیں ۔ یہ حدیث کو اس کے اصل مفہوم سے ہٹا کر اس کا ایک غلط مفہوم بیان کرنا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس حدیث کا تعلق اس مسئلہ سے نہیں ہے کہ روایت بالمعنی صحیح ہے یا روایت باللفظ ۔ اس کا تعلق تمام تر ایک ادبی مسئلہ سے ہے۔ بر رسولك الذي ارسلت میں لفظی تکرار کی وجہ سے ایک ادبی نقص پیدا ہورہا تھا۔ اس لیے آپ نے بنبيک الذي ارسلت کہنے کے لیے فرمایا جو ادبی اعتبار سے زیادہ بہتر ہے۔ اس دنیا میں خدا اور رسول کے کلام کو بھی غلط مفہوم دیا جا سکتا ہے۔ پھر ایک انسان کے کلام سے غلط مفہوم نکالنا کیوں کر ممکن نہ ہوگا۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues