Al-Risala · January 1991 · page 48

پیغمبر کا طریقہ

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۴۸

پیغمبر کا طریقہ

قَالَ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ امام مسلم اپنی صحیح میں کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن ابی عمر نے کہا، ان حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ سے مروان فزاری نے بیان کیا، ان سے یزید بن کیسان نے كَيْسَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ان سے ابن ابی حازم نے اور ان سے ابو ہریرہ نے کہا کہ قَالَ - قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ مشرکوں کے قَالَ : اِنِّي لَمْ أُبْعَثُ لَعَّانًا وَ اِنَّمَا بُعِثْتُ خلاف بد دعا کریں۔ آپ نے فرمایا کہ مجھ کو لعنت کرنے رَحْمَةً - والا بنا کر نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ مجھ کو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے اصحاب پر ان کے دشمنوں نے جو مصیبتیں ڈالیں اور جو ظلم کیا وہ آج کے ظلم اور مصیبت سے بہت زیادہ تھا۔ حتی کہ مقدس صحابہ ان مظالم کو دیکھ کر کہہ اٹھے کہ ان کے خلاف بد دعا کی جائے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ذہن کی تصحیح کی۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارا کام دنیا کو خدا کی رحمتوں کے سایہ میں داخل کرنا ہے نہ کہ ان کی ہلاکت اور بربادی کا سامان کرنا۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ کے خلاف لوگوں نے ظلم کیا، اس کے باوجود آپ نے ان کے ساتھ خیر خواہی کی۔ لوگوں نے آپ پر مصیبتیں ڈالیں، اس کے باوجود آپ ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسی اعلیٰ سلوک کا یہ نتیجہ تھا کہ آپ کو دنیا میں اعلیٰ ترین کامیابی حاصل ہوئی۔ قومیں آپ کے آگے جھک گئیں۔ ظلم اور سرکشی کرنے والے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے آپ کے ساتھی اور معاون بن گئے۔

مسلمانوں کو بھی اپنے پیغمبر کے اسی نمونہ پر عمل کرنا ہے۔ ہم کو اقوام عالم کا خیر خواہ بننا ہے، خواہ بظاہر وہ ہمارے ساتھ بد خواہی کریں۔ ہمیں لوگوں کے حق میں ہدایت کی دعا کرنا ہے، خواہ وہ ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کا معاملہ کریں۔ ہمیں دوسروں سے محبت کرنا ہے، خواہ ہمیں دوسروں کی طرف سے نفرت و عداوت کا تجربہ ہو رہا ہو۔

یہی پیغمبر کا طریقہ ہے، اور پیغمبر کا طریقہ اختیار کرنے کے بعد ہی مسلمان خدا کی نصرتوں کے مستحق قرار پا سکتے ہیں جن کا وعدہ خدا نے اپنے پیغمبر کے ذریعہ ان کے لیے کیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page