Al-Risala · May 1992 · page 13

برتر طاقت

الرسالہ، مئی ۱۹۹۲، صفحہ ۱۳

کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سال سے ایسا تھا کہ مجھے اپنے اندر کسی چیز کی کمی کا احساس ہوتا تھا اور میں برابر اس کھوئی ہوئی چیز کی تلاش میں تھا۔ اس درمیان میں نے تقریباً پانچ سو کتابیں پڑھ ڈالیں۔ ایک سو سے زیادہ چرچ میں گیا۔ مگر مجھے اپنی مطلوبہ چیز نہیں ملی۔ آج آپ نے اسلام کے بارے میں جو معلومات دی ہیں ان کو سن کر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ یہی وہ چیز ہے جس کی مجھے عرصہ سے تلاش تھی۔ اس کے بعد مذکورہ امریکی پائلٹ نے ڈاکٹر زغلول النجار سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں۔ آپ بتائیے کہ میں اس کا اظہار کس طرح کروں۔ انھوں نے کہا کہ اس کا طریقہ بالکل سادہ ہے۔ آپ کلٔ شہادت اپنی زبان سے ادا کیجئے۔ آپ کہئے : اشهد ان لا اله الا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله۔ پائلٹ نے فوراً کلمہ پڑھا اور لکچر ہال میں سب کے سامنے کئی بار اس کو دہرایا۔ ڈاکٹر زغلول النجار نے بتایا کہ اس کے بعد حفر الباطن کے امریکی فوجیوں کے درمیان اسلام کا چرچا ہوا۔ لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہاں تک کہ ایک فوجی کرنل نے انہیں بتایا کہ یہاں اسلام قبول کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

خلیجی بحران کے زمانہ میں امریکہ ایک سپر پاور کی حیثیت سے عرب دنیا میں آیا۔ اس نے مسلم قوموں کے اوپر اپنی مادی برتری قائم کرلی۔ مگر عین اسی وقت ایک میدان ایسا تھا جہاں اہل اسلام کو امریکہ کے اوپر ناقابل تسخیر برتری حاصل تھی۔ یہ عقیدہ اور نظریۂ حیات کا میدان تھا۔ امریکی فوجی مادی اعتبار سے غالب ہونے کے باوجود مجبور تھے کہ وہ فکری اور روحانی اعتبار سے اسلام کے آگے جھک جائیں۔

اسلام اپنی ذات میں ایک طاقت ہے۔ وہ ہر فوجی اور مادی طاقت کے اوپر غالب آتا ہے۔ اسلام کے پاس بظاہر فوجی اور مادی طاقت نہ ہو تب بھی وہ سب سے بڑی طاقت ہے۔ کیوں کہ وہ خود ان لوگوں کو مسخر کرلیتا ہے جو فوجی اور مادی طاقت کے مالک بنے ہوئے ہوں۔ مذہب ہر آدمی کی ضرورت ہے۔ مذہب ہر آدمی کی فطرت کی پکار ہے۔ آدمی خود اپنی اندرونی طلب کے تحت مجبور ہے کہ وہ مذہب کی تلاش کرے۔ مگر مہ اسلام کے سوا جتنے مذاہب ہیں ان میں تحریف ہوچکی ہے۔ اس بنا پر انھوں نے فطرت سے اپنی مطابقت کھودی ہے۔ اسلام ہر قسم کی تحریف سے پاک ہے۔ اس لیے آج اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو آدمی کی فطری طلب کا حقیقی جواب بن سکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1992 All issues

Printed page