اجتماع
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۲
اجتماع
پچھلے اعلان کے مطابق، الرسالہ مشن اور اسلامی مرکز کے مقصد سے اتفاق رکھنے والوں کا دوسرا کل ہند اجتماع انشاء اللہ ہندوستان کے تاریخی شہر بھوپال (مدھیہ پردیش) میں ہوگا ۔ انشاء اللہ اس میں صدر اسلامی مرکز شرکت کریں گے۔ اور مشن سے تعلق رکھنے والے دوسرے اکثر اشخاص شریک ہوں گے۔
اجتماع کی کارروائی انشاء اللہ بھوپال کی مشہور مسجد صوفیہ میں ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۲ کو بروز جمعرات دوپہر کے وقت شروع ہوگی۔ اور ۴ اکتوبر بروز سنیچر نماز ظہر کے بعد ختم ہو جائے گی۔ شرکا حضرات براہ کرم ۲۲ اکتوبر کو دوپہر سے پہلے صوفیہ مسجد (بھوپال) میں پہنچ جائیں۔ اس سلسلہ میں انفرادی دعوت نامے جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ الرسالہ مشن سے وابستہ ہیں اور اس سے اتفاق رکھتے ہیں وہ اس اعلان کو کافی سمجھیں اور مقررہ وقت پر بھوپال پہنچنے کی کوشش کریں۔ صوفیہ مسجد بھوپال کے محلہ احمد آباد میں واقع ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد صوفیہ کا فاصلہ تین میل ہے۔ اسٹیشن سے بذریعہ بس آنے والے لوگ اسپتال کے بس اسٹاپ پر اتریں۔ انشاء اللہ گاڑی کا انتظام بھی رہے گا۔
جو لوگ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے مقام سے انفرادی یا اجتماعی طور پر اپنی آمد کی اطلاع ناظم اجتماع بھوپال کو روانہ کر دیں تاکہ انتظامات میں آسانی ہو۔ جو لوگ پہلے خط لکھ چکے ہیں وہ بھی ازراہ کرم دوبارہ ذیل کے پتے پر اطلاعی کارڈ بھیج کر اپنی تعداد سے مطلع فرمائیں۔ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات کی طرف سے پیشگی اطلاع کا ملنا بہت ضروری ہے۔ اطلاع بھیجنے کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر یہ ہے :
ایم۔ وائی۔ فاروقی، آفس سکریٹری الرسالہ اکیڈمی
ہاؤس نمبر ۳۰ احاطہ نور محمد خاں ، پیر گیٹ، بھوپال (ایم پی)
M.Y. Farooqi, Office Secretary, Al-Risala Academy 30, Ahata Noor Mohammad Khan, Peer Gate, Bhopal 462001 Phone: (0755) 545956, 545948
‹ Previous page Next page › Contents of November 1992 All issues