سفر نامه ۔ ۲
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۳، صفحہ ۴۳
4 اکتوبر کو صبح ساڑھے چار بجے کراچی پہنچا۔ یہاں ٹرانزٹ مسنجر کے طور پر دو دن قیام رہا۔ میرا قیام جناب طارق رحمن صاحب گلشن اقبال کے یہاں تھا۔
پاکستان کے سفر کا پروگرام ابتداً 19 فروری کے لئے طے ہوا تھا۔ اس کے مطابق انڈین ایئر لائنز سے ریزرویشن بھی کرایا جا چکا تھا۔ گرم از ضروری کو کراچی سے ٹیلی فون پر اطلاع ملی کہ کراچی میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ فساد اور کرفیو کی وجہ سے اجتماع کا پروگرام چلانا ممکن نہ ہوگا۔ چنانچہ 19 فروری کو سفر کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔
اس قسم کا التواء اس سے پہلے کشمیر کے سلسلے میں بھی پیش آیا تھا۔ کشمیر (سرینگر) کا ایک پروگرام ۲۰ اگست 1989 کے لئے طے ہوا تھا۔ اس کا اعلان ہو چکا تھا اور اس کا ریزرویشن بھی کرایا جا چکا تھا۔ مگر آخر وقت میں ٹیلی فون پر اطلاع ملی کہ کشمیر میں حالات بگڑ گئے ہیں اور اجتماع کا انتظام ممکن نہیں۔ موجودہ زمانہ میں مسلمان توڑ پھوڑ کی جو سیاست جگہ جگہ چلا رہے ہیں۔ اس سے انھوں نے پایا تو کچھ نہیں، البتہ یہ نقصان ہوا کہ ناقابل تلافی حد تک دعوتی اور تعمیری کام کے مواقع ختم ہو گئے۔ پاکستان کے مذکورہ پروگرام کی وجہ سے مجھے دوسرے کئی پروگرام چھوڑنے پڑنے تھے۔ 22 فروری 1990 کو لکھنو میں سیرت کا جلسہ تھا۔ اس کا ٹکٹ آ چکا تھا۔ مگر مجھے معذرت کرنی پڑی کہ میں 22 فروری کو وہاں کا سفر نہ کر سکوں گا۔ وغیرہ کراچی کا مذکورہ پروگرام فاران کلب نے بنایا تھا۔ 19 فروری سے ۲۶ فروری تک کا پورا پروگرام طے ہو چکا تھا۔ مگر آغاز سفر سے چند دن پہلے کراچی کے ٹیلی فون پر سفر کو منسوخ کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان کے سفر کا باقاعدہ پروگرام بار بار ملتوی ہوتا رہا۔ آخر میں میں نے طے کیا کہ موجودہ سفر کے تحت ٹرانزٹ کے طور پر ایک دو دن کے لئے کراچی میں قیام کروں۔ چنانچہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ سے ویزا حاصل کر لیا گیا تاکہ واپسی کے موقع پر کراچی میں قیام کیا جاسکے۔
باہر کے سفروں میں پہلا مرحلہ ویزا کا ہوتا ہے۔ نئی دہلی کے پاکستانی سفارت خانہ سے ویزا بن کر آیا تو اس پر لکھا ہوا تھا پولیس رپورٹنگ سے مستثنیٰ (Exempted from police reporting) ویزا کی فیس بھی انھوں نے از راہ عنایت لوٹا دی تھی اور "فری" ویزا جاری کر دیا تھا۔ یہ واقعہ دیکھ کر دل نے کہا کہ کاش یہی معاملہ اللہ تعالی کی طرف سے قیامت کے دن بھی کیا جائے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1993 All issues