Al-Risala · July 1993 · page 21

نو آباد یاتی دور کے علماءءءءء

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۳، صفحہ ۲۱

رکے اپنی تباہی میں مزید اضافہ کا سبب بن جائیں۔

اس سلسلہ میں علماء کی بے خبری کی ایک مہلک مثال یہ ہے کہ مغربی قومیں جدید مواصلات (communication) کے دور میں داخل ہو چکی تھیں۔ مگر معلوم ریکارڈ کے مطابق، علماء اس زمانی تبدیلی سے مطلق بے خبر تھے۔ یہ واقعہ ہے کہ ۱۸۵۷ کی جنگ میں جدید مواصلاتی نظام نے فیصلہ کن کردار ادا کیا جو اس سے پہلے ۱۸۵۱ میں انڈیا میں لایا جا چکا تھا۔ مگرعلماء اور ان کے تمام ساتھی اس سے اس درجہ بے خبر تھے کہ ان کے پیدا کردہ پورے لٹریچر میں اس کا ذکر تک موجود نہیں۔ ہیر نشا ایک برٹش رائٹر ہے۔ اس نے اپنی ایک کتاب میں بہت سی واقعاتی مثالوں سے بتایا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو تاریخ کچھ اور ہوتی۔ اس کی کتاب کا نام ہے تاریخ کے اگر : F.G.C. Hearenshaw, The Ifs of History. اس کتاب کے ۱۹ ویں باب کا عنوان یہ ہے _________ اگر خمسینات میں برقی ٹیلی گراف نہ ہوتا اس باب (If there had been no Electric Telegraph in the fifties)

کے تحت مصنف نے جو کچھ لکھا ہے اس کا ایک حصہ یہ ہے :

(۱۸۵۶ کی بغاوقت کے وقت) انڈیا میں برطانی فوجیوں کی تعداد صرف ۴۵ ہزار تھی۔ جب کہ ہندوستانی سپاہیوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ تھی۔ گنگا کی وادی میں مقیم انگریزوں میں سے کسی بھی شخص کو، خواہ وہ فوجی ہو یا غیر فوجی ، کوئی چیز بچا نہیں سکتی تھی۔ کوئی بھی چیز، کم از کم عارضی طور پر، بنگال

‹ Previous page Next page › Contents of July 1993 All issues

Printed page