Al-Risala · September 1993 · page 2

علماء کنونشن

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۳، صفحہ ۲

علماء کنونشن

اس وقت شدید ترین ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں میل ملاپ کی فضا پیدا کی جائے اور لوگوں کو اس پر آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے نزاعی معاملات کو امن کے دائرہ میں رہ کر حل کریں۔

اس مقصد کے لیے طے کیا گیا ہے کہ بمبئی میں اکتوبر یا نومبر ۱۹۹۳ میں علماء کا آل انڈیا ایک روزہ کنونشن منعقد کیا جائے۔ اس کنونشن کا مقصد یہ ہوگا کہ علماء کے پلیٹ فارم سے اہل ملک کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً امن اور یک جہتی کا پیغام دیا جائے اور اس سلسلہ میں ایک عملی پروگرام وضع کیا جائے ۔

کنونشن میں شرکت کرنے والے حضرات کو انشاء اللہ بذریعہ ٹرین آمد و رفت کا کرایہ پیش کیا جائے گا اور دوران اجتماع ایک دن کے لیے بمبئی میں قیام و طعام کا انتظام ہوگا۔

جو لوگ مذکورہ مقصد سے اتفاق رکھتے ہوں اور اس کنونشن میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ براہ کرم بذریعہ ڈاک ہمیں مطلع فرمائیں۔ اس کنونشن میں صرف وہ علماء اور مدارس عربیہ کے فارغین شریک ہوں گے جن کو ہماری طرف سے پیشگی دعوت نامہ وصول ہو جائے۔

الداعی : اسلامک سنٹر

‹ Previous page Next page › Contents of September 1993 All issues

Printed page