تاریخ کا ایک صفحہ
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۳، صفحہ ۳۴
تاریخ کا ایک صفحہ
چودھویں صدی عیسوی میں دو بڑے مسلم حکمران تھے ۔ ایک تیمور لنگ (۱۴۰۵۔ ۱۳۳۶) اور دوسرا بایزید اول (۱۴۰۲۔ ۱۳۸۹) تیمور لنگ سمرقند (وسط ایشیا) میں پیدا ہوا ۔ وہ چنگیز خاں کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا ۔ بایزید اول اناطولیہ (ترکی) میں پیدا ہوا ۔ اس کا دار السلطنت ایڈریانوپل تھا ۔
ان دونوں مسلم حکمرانوں کے درمیان ایک نہایت ہولناک جنگ ہوئی جس کو تاریخ میں جنگ انگوره (Battle of Angora) کہا جاتا ہے۔ انگوره موجودہ انقرہ کا انگریزی نام ہے۔ تیمور نے چاہا کہ وہ بایزید کی سلطنت کے ایشیائی علاقہ پر قبضہ کرلے۔ یہاں سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف کارروائی کرنے لگے۔ بایزید نے تیمور کے دشمنوں کو اپنے یہاں پناہ دی۔ تیمور نے بایزید کے دشمنوں سے تعلق قائم کیا ، وغیرہ ۔
اس قسم کی کارروائیاں ہوتی رہیں۔ یہاں تک کہ جولائی ۱۴۰۲ میں انگوره (انقرہ) کے مقام پر دونوں کی فوجیں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں دونوں طرف نہایت بہادر لوگ تھے۔ چنانچہ دونوں کے درمیان سخت ہولناک لڑائی ہوئی۔ ایک مورخ کے الفاظ میں گویا دو پہاڑ آپس میں ٹکراگئے۔ دونوں طرف کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ آدمی مارے گئے۔ آخر کار بایزید کو شکست ہوئی ۔ وہ گرفتار ہوا اور اسی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا۔
چودھویں صدی عیسوی میں ساری دنیا میں تیمور اور بایزید کے برابر کوئی طاقتور بادشاہ موجود نہ تھا۔ ان دونوں کے درمیان جنگ چھڑی تو عالم یہ تھا کہ دور تک خون اور لاشوں کے سوا اور کچھ نظر نہ آتا تھا۔ اس ہولناک جنگ کے سلسلہ میں کچھ لوگ تیمور کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور کچھ لوگ بایزید کو۔ تاہم ذمہ دار جو بھی ہو، نتیجہ بہرحال ایک تھا۔ وہ یہ کہ اس لڑائی سے عالم اسلام کو شدید ترین نقصان پہنچا۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ یورپ جو عثمانی ترکوں کے ذریعہ اسلامی بر اعظم بننے جا رہا تھا، وہ اس باہمی جنگ کے نتیجہ میں عیسائی بر اعظم بن کر رہ گیا۔
جنگ کا فیصلہ ۲۰ جولائی ۱۴۰۲ کو ہوا۔ بایزید گرفتار ہو گیا۔ تیمور نے اس کو ایک لوہے کے
‹ Previous page Next page › Contents of September 1993 All issues