مساویانہ انصاف کا نمونہ
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۴، صفحہ ۲۷
اسلام کی تاریخ اس عملی نمونے کی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ اسلامی تاریخ کی کسی بھی کتاب میں ان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں چند واقعات کا مختصر ذکر کیا جاتا ہے۔
۱۔ زینب بنت جحش (وفات ۲۰ھ) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کی لڑکی تھیں اور قریش کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ قدیم زمانہ میں کسی اعلیٰ خاندان کی لڑکی کا نکاح کسی غلام کے ساتھ ناقابل تصور تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رسم کو توڑنے کے لیے یہ فیصلہ فرمایا کہ زینب کا نکاح ایک غلام کے ساتھ کیا جائے۔ چنانچہ ایک حبشی غلام زید بن حارثہ کے ساتھ آپ نے سیدہ زینب کا نکاح کر دیا۔ قدیم زمانہ میں یہ انتہائی انوکھا واقعہ تھا۔ کیوں کہ غلام کا نکاح آزاد سے کرنا قدیم زمانہ میں بالکل ناقابل تصور تھا۔
۲۔ کعبہ ایک مقدس عبادت خانہ تھا۔ اس کی چھت پر صرف شریف قبیلہ کے افراد ہی چڑھ سکتے تھے۔ نیچے طبقہ کے کسی فرد کا کعبہ کی چھت پر چڑھنا قدیم زمانہ کے لوگوں کو کسی طرح گوارا نہ تھا۔ مکہ فتح ہوا تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رسم کو اس طرح توڑا کہ حبشی غلام بلال بن رباح کو حکم دیا کہ وہ کعبہ کی چھت پر چڑھیں اور اس کے اوپر کھڑے ہو کر اذان دیں۔
یہ عرب کی تاریخ میں (اور ساری قدیم دنیا کی تاریخ میں) انوکھا واقعہ تھا۔ اگر اسلام غالب نہ آچکا ہوتا تو اس ”گستاخی“ پر یقیناً لوگ بلال کو مار ڈالتے۔ تاہم ان کے سخت تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے انہیں کتنا سخت جھٹکا لگا تھا۔ مکہ کے عتاب بن اسید نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا باپ مر گیا اور آج وہ اس منظر کو دیکھنے کے لیے موجود نہیں (الحمد لله الذي قبض ابى حتى لايرى هذا اليوم) الحارث بن ہشام نے کہا کہ کیا محمد کو اس کالے کوے کے سوا کوئی اور مؤذن نہیں ملتا تھا (ما وجد محمد غير هذا الغراب الاسود مؤذناً) (الجامع لاحكام القرآن ۲۴۱/۱۶)
۳۔ خلیفہ چہارم علی بن ابی طالب کی ایک زرہ گم ہوگئی۔ اس کے بعد وہ کوفہ کے ایک نصرانی کے یہاں بر آمد ہوئی۔ یہ معاملہ وقت کے قاضی شریح بن الحارث کی عدالت میں پیش ہوا۔ علی بن ابی طالب عام شہری کی طرح ان کی عدالت میں گئے ۔ حضرت علی نے اپنے بیٹے کو گواہی میں پیش کیا تو قاضی نے اس کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ بیٹے کی گواہی باپ کے حق میں معتبر نہیں۔
خلیفہ وقت عدالت سے اپنا مقدمہ ہار گئے۔ تاہم نصرانی اس بات سے بہت متاثر ہوا کہ اسلام
‹ Previous page Next page › Contents of January 1994 All issues