Dr Ahmad Zidan, Mrs Dina Zidan
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۴، صفحہ ۴۴
Dr Ahmad Zidan, Mrs Dina Zidan
مختلف مقامات پر اس ترجمہ کو دیکھا۔ مجھے زیادہ پسند نہ آسکا۔ سورہ الحجر میں آیت ۷۵ (وفی ذالك لآيات للمتوسمين) کا ترجمہ اس طرح کیا گیا تھا :
Surely in this are signs for those who reflect upon events. اس ترجمہ سے آیت کا مفہوم واضح نہیں ہوتا۔ عبد اللہ یوسف علی نے اس آیت کا جو ترجمہ کیا ہے وہ نسبتاً زیادہ واضح ہے۔ ان کے ترجمہ کے الفاظ یہ ہیں :
Surely in this are signs for those who by tokens do understand. ۱۶ ستمبر کو لندن ائیرپورٹ، ہی سے ثانی اثنین خان کا ساتھ چھوٹ گیا تھا۔ وہ ائیرپورٹ سے پروفیسر انیس قاری کے ساتھ چلے گئے اور ان کے تعاون سے لندن میں الرسالة اور مطبوعات الرسالة کے تعارف میں مشغول ہوگئے۔ میں ائیرپورٹ سے نکل کر ریلوے اسٹیشن گیا اور بذریعہ ٹرین وگن (Wigan) چلا آیا۔
وگن میں میں اردو دنیا سے کٹا ہوا ہوں۔ اب تک کسی بھی اردو داں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ یہاں میں ایک مکان میں مقیم ہوں۔ صبح سے شام تک یہاں ایک ہی مشغلہ ہے۔ چار عرب نوجوان اور میں ایک کمرہ میں بیٹھے ہیں۔ یہ تمام عرب تعلیم یافتہ ہیں۔ میں عربی زبان میں ان کے سامنے اسلامی موضوعات پر اظہار خیال کرتا ہوں۔ اس میں ایک طرف قرآن وسنت اور دوسری طرف جدید واقعات سے استشہاد کیا جاتا ہے۔ وہ لوگ ہمہ تن گوش ہو کر سنتے ہیں ۔ اور جہاں سمجھ میں نہیں آتا، اس کے بارہ میں سوال کر کے مزید وضاحت کراتے ہیں۔
یہ ایک انوکھی قسم کی مجلس ہوتی ہے جس کی کوئی دوسری مثال میرے علم میں نہیں۔ میری عربی ہندوستانی عربی ہوتی ہے۔ اس میں صلات کی اور تذکیر و تانیث کی بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ مگر ان عرب نوجوانوں کا حال یہ ہے کہ وہ ایک طرف ٹیپ ریکارڈر پر ایک ایک لفظ محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور دوسری طرف قلم کا غذ لے کر اس کو برابر تحریر کرتے رہتے ہیں۔ یہ سلسلہ نماز فجر کے بعد سے لے کر نمازِ عشاء کے بعد تک مسلسل جاری رہتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1994 All issues