Al-Risala · November 1996 · page 23

The Sun is classified as a dwarf star.

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۶، صفحہ ۲۳

ہوتا ہے کہ وہ ۲۰ سال سے نکل رہا ہے ۔ مگر آج تک لوگوں کی دل چسپی اس سے ختم نہیں ہوئی۔ اس کا نیا پن مسلسل باقی ہے۔

رات ہوئی تو سرد ہفتہ کے آسمان پر ستارے جگمگاتے ہوئے دکھائی دینے لگے کسی شخصیت کی بڑائی بنانا ہو تو کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا تھا جیسے ستاروں کے درمیان سورج۔ مگر یہ صرف ایک ادبی اسلوب ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ سورج خود بھی ایک ستارہ ہے۔ مزید یہ کہ فلکیاتی تقسیم میں سورج نسبتاً ایک چھوٹا ستارہ سمجھا جاتا ہے :

The Sun is classified as a dwarf star.

آسمان کے بیشتر ستارے سورج سے بہت زیادہ بڑے ہیں۔ معلوم کیا گیا ہے کہ ان کی جسامت (Volumes) سورج کے مقابلہ میں ایک ملین سے لے کر دس ملین گنا تک زیادہ ہے۔ رات کے وقت ستاروں کا خوب صورت منظر اب دہلی جیسے شہروں میں گویا معدوم ہو گیا ہے۔ دہلی میں فضائی کثافت اتنی زیادہ بڑھ چکی ہے کہ وہاں اب نہ سانس لینے کے لیے

‹ Previous page Next page › Contents of November 1996 All issues

Printed page