Al-Risala · August 1997 · page 20

گوہاٹی کا سفر

الرسالہ، اگست ۱۹۹۷، صفحہ ۲۰

۳ جنوری کی صبح کو ناشتہ کی میز پر کئی آدمیوں سے ملاقات ہوئی۔ ان میں سے ایک مسٹر روند رکیلے کر (Ravindra Kelekar) ہیں۔ ان کی عمر، 8 سال ہے اور وہ گوا کے رہنے والے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ اپنی زندگی کا کوئی خاص واقعہ بتائیے۔

انھوں نے ۱۹۵۳ کا ایک واقعہ بتایا۔ اس وقت وہ واردھا (سیوا گرام) میں تھے۔ وہاں سے گجراتی زبان میں ایک پرچہ نکلتا تھا جس کا نام منگل پر بھات تھا۔ اس پر ایڈریٹر کی حیثیت سے کاکا صاحب کالیلکر کانام ہوتا تھا۔ مگر عملاً اس کو روویند رکیلے کر ہی مرتب کرتے تھے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ انھوں نے سنسکرت کا ایک اشلوک گجراتی میں نقل کیا تو سنسکرت میں زیادہ واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے اس کو انھوں نے غلط طور پر لکھ دیا تھا۔ لوگوں نے کاکاصاحب کالیلکر کو توجہ دلائی تو انھوں نے روند رکیلے کر کو ایک خط لکھا تھا کہ تم سنسکرت کے اشلوک غلط لکھتے ہو ، اس طرح تو میری بدنامی ہو جائے گی۔ اس کے جواب میں روندر کیلے کرنے انھیں لکھا کہ اس کا حل یہ ہے کہ پرچہ میں میرا نام ور کنگ اڈیٹر کے طور پر لکھ دیا جائے۔ اس طرح اس قسم کی غلطیاں میرے خانہ میں چلی جائیں گی۔ اور آپ کی بد نامی نہیں ہوگی۔

کاکا صاحب کالیکر (وفات ۱۹۸۱) نے جواب میں لکھا کہ ایسا کرنا تمہارے حق میں اچھا نہیں ہے۔ جب تک تم تیاری کے مرحلہ میں ہو تب تک تمہاری غلطیاں مجھے لینا چاہئے۔ اس وقت تم کو بدنامی سے بچانا زیادہ ضروری ہے تاکہ تمہارا صحافتی مستقبل خراب نہ ہونے پائے۔

۳ جنوری کو سیمنار کا افتتاح تھا۔ ہم لوگ ہوٹل سے رابندر بھون لے جائے گئے۔ گیٹ کے اندر داخل ہوئے تو دو درجن کی تعداد میں نا گا لوگ استقبال کے لئے موجود تھے۔ وہ اپنے روایتی لباس میں تھے ۔ روایتی انداز کا نیم بر ہنہ لباس ان کے جسم پر تھا۔ ہاتھوں میں ہلم لئے ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی زبان میں ایک گانا گایا جو سمجھ میں نہ آسکا۔ اس کے بعد مہمانوں کو دونوں طرف سے اپنے جلو میں لے کر اندر ہال میں لے گئے۔ یہاں دوبارہ وہ لوگ اسٹیج کے پیچھے اپنے روایتی اسلحہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

مسٹر نئو تھکر جو اسی علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ انھوں نے بتا یا کہ یہ نا گا لوگ ہیں۔ ان کا کلچر جنگ پر مبنی ہے۔ ان کا پوراکلچر، وار کلچر ہے۔ آج کی تقریب میں انھوں نے فتح کا منظر دکھایا تھا، جیسے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1997 All issues

Printed page