Al-Risala · June 2004 · page

Relevance of Sufism in the Post-9/11 World

الرسالہ، جون ۲۰۰۴

معاملہ تھا۔ مگر آپ نے اس ناانصافی کو چھوٹی برائی (lesser evil) سمجھ کر قبول فرما لیا۔ کیونکہ اگر آپ اُس وقت اس بظاہر ناانصافی کو قبول نہ فرماتے اور نظری انصاف پر اصرار کرتے تو قتل وخون کی نوبت آتی جو یقیناً زیادہ بڑی برائی (greater evil) کی حیثیت رکھتی تھی۔ یہ ایک سنتِ رسول ہے جو وقتی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے ہے۔ اس سنت میں اگلے زمانہ کے تمام مسلمانوں کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ اس سلسلہ میں یہ اندیشہ ایک بے بنیاد اندیشہ ہے کہ اگر ایک مسجد کے معاملہ میں سمجھوتہ کر لیا گیا تو بقیہ مسجدوں کے معاملہ میں بھی اسی قسم کے سمجھوتے کا دروازہ کھل جائے گا۔ قرآن اس قسم کے اندیشہ کو بے بنیاد بتاتا ہے (الأانفال ۶۲) ملک کے حالات بھی اس اندیشہ کی تائید نہیں کرتے۔ عبادت گاہوں کے تحفظ کے ایکٹ (1991 Places of Worship Act) میں یہ قانونی ضمانت دی گئی ہے کہ بابری مسجد کو چھوڑ کر بقیہ تمام مسجدوں کو اُن کی ۱۹۴۷ء کی حالت (statusquo) پر باقی رکھا جاۓ گا۔ بنارس اور مٹھرا اور دوسری جگہ کے ہندوؤں نے متفقہ طور پر یہ تجاویز منظور کی ہیں کہ مندر۔ مسجد تحریک کو ان کے شہروں میں نہ لایا جائے۔ بابری مسجد ڈھانے کے غیر قانونی فعل کو ہندو عوام نے پسند نہیں کیا۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ ۱۹۹۳ء اور پھر ۲۰۰۲ء کے اتر پردیش کے ریاستی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہندوؤں کے ووٹ اتنے کم ملے کہ وہ دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہی، وغیرہ۔ ایودھیا کا معاملہ اتنا زیادہ نازک بن چکا ہے کہ اگر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ صد فی صد مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دے دے تب بھی اس سے اصل مسئلہ حل ہونے والا نہیں، بلکہ اندیشہ ہے کہ وہ شدید تر نہ ہو جائے۔ سخت اندیشہ ہے کہ اس کے بعد عام ہندوؤں کا ذہن یہ بن جائے کہ انڈیا کا سیکولرزم مسلمانوں کے موافق ہے اور ہندوؤں کے خلاف۔ اس لئے جس طرح پاکستان کو اسلامی ریاست بنا دیا گیا اسی طرح انڈیا میں بھی ہندو ریاست کا اعلان کر دیا جائے۔ اگر ہندوؤں میں اس طرح کا عمومی ذہن بنا دیا گیا تو اس کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کا وہی حال ہو جائے گا جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا عملاً ہو چکا ہے (لا قدّر اللہ )

آخری بات یہ کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا اصل مسئلہ کسی ایک مسجد کی تعمیر نو کا مسئلہ نہیں ہے

‹ Previous page Next page › Contents of June 2004 All issues

Printed page