Al-Risala · December 2006 · page 45

Principal

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۶، صفحہ ۴۵

لوگ شریک ہوئے۔ سی پی ایس کی ٹیم نے یہاں لوگوں سے دعوتی ملاقات کی اور ان کے درمیان دعوتی بروشر تقسیم کیے۔ ۳۲۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر (نئی دہلی) میں لائف پازیٹیو کے تحت، ایک نمائش (Expo) منعقد کی گئی۔ وہ ۲۲-۲۴ ستمبر ۲۰۰۶ کو ہوئی ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے اسٹال وہاں لگائے گئے۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کی طرف سے بھی یہاں اسٹال لگایا گیا۔ کتابوں کے ساتھ یہاں ایک ٹی وی سیٹ بھی رکھا گیا تھا جس میں صدر اسلامی کی تقریر مسلسل دکھائی جارہی تھی۔ کافی لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا، اور اپنی دل چسپی کا اظہار کیا۔ ۳۳۔ جھارکھنڈ کے ہندی روز نامہ ” پر بھات خبر“ کے نمائندہ مسٹر نشانت بھاردواج نے اپنے اخبار کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ۲۸ ستمبر ۲۰۰۶ کو یہ انٹرویو ٹیلی فون پر ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انٹرویو مسٹر گُرائینم کی کتاب کے بارے میں تھا۔ اس کتاب میں کئی باتیں مسلم نقطہ نظر کے خلاف لکھی گئی ہیں، مثلاً کامن سول کوڈ اور وندے ماترم وغیرہ۔ جواب میں کہا گیا کہ موجودہ دستور کی موجودگی میں اس طرح کی باتیں قابل عمل نہیں۔ اور جو بات قابل عمل نہ ہو اس پر لکھنا اور بولنا، صرف منفی نتیجہ پیدا کرتا ہے۔ اس سے صرف لوگوں کی سوچ بگڑتی ہے، لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اسی لیے کہا گیا ہے کہ بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے کہ آدمی بولنے کے بجائے چپ رہے۔ ۳۴۔ صوبہ بہار میں الرسالہ اور اس کی تمام مطبوعات درج ذیل پتے پر حاصل کریں : Shah Imran Hasan (B.A. Pol. Sc. Hons)

Teacher, Anjuman Himayat-e-Islam Dilawarpur, Kali Tazia Road Po. + Dist: Munger-811201 (Bihar)

Ph: 06344-226655 ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپر پچول میسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:

دی اسپر پچول میسیج ، فی کاپی۔ /15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط و کتابت کا پتہ ہے:

The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 2834 1654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in

‹ Previous page Next page › Contents of December 2006 All issues

Printed page