Al-Risala · July 2008 · page 48

Ash Shaikh Muhajirean M Zafeer

الرسالہ، جولائی ۲۰۰۸، صفحہ ۴۸

Ash Shaikh Muhajirean M Zafeer

Member of All Ceylon Jamiyyathul Ulama Hindu Vidyananth, Shiva Sri S Kuhanantha Sarma Hereditary Priest and Incumbent Pillayar Kovil, P. Kodduvam, Hindu Religious Advisor, Writer, Publisher & Broadcaster Shiva Sri P Balasubramniya Kurukkal Chief Priest, Kathirvelautha Swami Kovil Principal, Siva Dharma Sambardhani Guru Vidyalaya Mr Shirley Tissera Treasurer - Congress of Religions Former Chairperson of the NGO Forum Mr Andrew Samaratunga Coordinating Secretary of the Congress of Religions اس وفد کے افراد 23 اپریل 2006 کی صبح کو اسلامی مرکز میں آئے۔ وہ امن اور رواداری (peace and tolerance) کے بارے میں اسلام کی تعلیمات کو جاننا چاہتے تھے۔ صدر اسلامی مرکز نے ان کے سامنے ایک گھنٹہ تقریر کی۔ یہ پوری تقریر ریکارڈ کر لی گئی۔ حاضرین نے کافی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ آخر میں ان کو اسلامی کتابیں اور بروشر دیے گئے، جن کو انھوں نے بڑے شوق سے لیا۔ یہ سارا پروگرام انگریزی زبان میں تھا۔ 4- سائی انٹرنیشنل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) میں 7 مئی 2008 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں انڈیا کے مختلف نوودید ود حالیہ کے پرنسپل حضرات شریک تھے۔ اس کا موضوع تھا: Basic Human Values in Islam اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی، اور اس موضوع پر تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی۔ انھوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتایا کہ اسلام میں بنیادی انسانی اقدار کا تصور کیا ہے۔ اس کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا ۔ اس موقع پر سی پی ایس کی ٹیم کے افراد نے انگریزی میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا، لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔

5۔ سنڈے میگزین (نئی دہلی) نے 12 مئی 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو فلسطین کے مسئلے پر تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ انڈیا اگر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھاتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ کسی ملک کی خارجہ پالیسی قومی اکثریت پر بنی ہوتی ہے، نہ کہ مذہبی جذبات پر۔ اس میں مسلمان اگر احتجاج کریں تو یہ ایک انتہائی غیر حقیقت پسندانہ پالیسی ہوگی۔ اس معاملے میں کمیونسٹ اور مسلمان دونوں غلطی پر ہیں۔ March 29, 2008

‹ Previous page Next page › Contents of July 2008 All issues

Printed page