Peace and Non-violence in Islam
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵
25- گڈ ورڈ بکس اور سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی طرف سے ایک دعوتی پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام 11 اگست 2007 کی شام کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے لکچر ہال میں کیا گیا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں ایک مفصل تقریر کی۔ تقریر کا عنوان یہ تھا:
Peace and Non-violence in Islam
تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کی کتابیں اور بروشر لوگوں کے درمیان تقسیم کیے گئے۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔
26- ای ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 14 اگست 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اُس کے انٹرویوِر مسٹر قاسم تھے۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر یوم آزادی (15 اگست) سے تھا۔ اس سلسلے میں آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کے ذاتی تجربات اُنھیں بتائے گئے، اور یہ کہ خاص اس موضوع پر ہمارے یہاں سے ایک ضخیم کتاب چھپی ہے، جس کا نام 'ہند ۔ پاک ڈائری ہے ۔
27- زی نیوزٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 5 ستمبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو لیا۔ اس کے انٹرویوِر مسٹر کرشن موہن مشرا تھے۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا کہ مدر ٹریسا (وفات : 1997) نے 66 سال تک غریب لوگوں کی خدمت کی۔ وہ برابر خدا کا نام لیتی تھیں، لیکن اُن کے مرنے کے بعد حال میں ایک کتاب چھپی ہے۔ اُس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کو خدا نہیں ملا، ایسا کیوں۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ مدر ٹریسا غلط جگہ پر خدا کو تلاش کر رہی تھیں۔ خدا کو پانے کا ذریعہ خدا کی کتاب (قرآن) کا مطالعہ اور کائنات کا مشاہدہ ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سوالات کے جواب دیے گئے۔ 28- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 8 ستمبر 2007 کو حسب معمول، کالج کے اساتذہ اور طلبا کا ایک اجتماع ہوا۔ جنرل چھیبر اس کے آرگنائزر تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی نے اس میں شرکت کی اور حسب ذیل موضوع پر پون گھنٹے کی ایک تقریر کی:
Islam Teaches Peace
قرآن اور حدیث کی روشنی میں موضوع کی وضاحت کی گئی۔ تقریر کے آخر میں سوال و جواب ہوا۔ اس موقع پر انگریزی میں چھپے ہوئے اسلامی پمفلٹ اور بروشر لوگوں کے درمیان تقسیم کیے گئے ۔
29- این ڈی ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 11 ستمبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو آما شکر سنگھ نے ریکارڈ کیا۔ آج کے اخباروں میں یہ خبر آئی ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج مسٹر ایس کے سریواستو نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ انڈیا میں جس طرح نیشنل برڈ اور نیشنل اینمل ہوتے ہیں، اُسی طرح انڈیا میں 'بھگوت گیتاً کو راشٹریہ دھرما شاستر کا درجہ دیا جائے ۔ ہندوستان ٹائمس (11 ستمبر 2007) نے اس خبر پر یہ سرخی لگائی ہے: Treat Gita as Rashtriya Dharma Shastra
‹ Previous page Next page › Contents of January 2008 All issues