قربانی اور اسلام
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۵
قربانی اور اسلام
حج اور عید اضحیٰ کے موقع پر تمام دنیا کے مسلمان ایک مخصوص دن میں خدا کے نام پر جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ یہ قربانی عام زندگی سے کوئی علاحدہ چیز نہیں، اس کا تعلق انسان کی تمام زندگی سے ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ قربانی کی اسپرٹ کے ساتھ دنیا میں رہیں۔ قربانی کی اسپرٹ تمام اسلامی اعمال کا خلاصہ ہے۔
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ: وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون (الذاريات: 56) یعنی انسان اور جن کو صرف اس لیے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خداوند عالم کی عبادت کریں۔ عبادت کیا ہے۔ اس کو ایک حدیث رسول میں اس طرح بیان کیا گیا ہے: تعبد الله كأنك تراه (البخاری و مسلم)۔ اس حدیث رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کے تصورِ عبادت کے مطابق، انسان کے لیے زندگی کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ انسان، خدا کی ہستی کو اس طرح دریافت کرے کہ اُس کو ہر لمحہ خدا کی موجودگی (presence) کا احساس ہونے لگے۔
اس کا شعور اس معاملے میں اتنا بیدار ہو جائے کہ اس کو ایسا محسوس ہونے لگے گویا وہ خدا کو دیکھ رہا ہے۔ یہ احساس اس کی پوری زندگی کو خدائی رنگ میں رنگ دے۔ اس کے ہر قول اور ہر عمل سے ایسا محسوس ہونے لگے جیسے کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہے، جیسے کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے، خدا کی براہِ راست نگرانی کے تحت کر رہا ہے۔ اسی زندہ شعور کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام عبادت ہے۔ یہ درجہ کسی آدمی کو صرف اُس وقت ملتا ہے، جب کہ اس نے خدا کو اپنا واحد کنسَرن (sole concern) بنا لیا ہو۔ اسلام کے پانچ ارکان عبادت کا تعلق انسان کی پوری زندگی سے ہے۔ ان میں سے پانچ چیزیں بنیادی عبادت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بُنسی الإسلام علی خمس: شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمداً عبد ه ورسوله، وإقام الصلوة، وإيتاء الزكوة، والحج،
‹ Previous page Next page › Contents of December 2009 All issues