زمین کی زرخیز سطح
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۰، صفحہ ۳۱
زمین کی زرخیز سطح
سیارہ ارض کی سطح پر جو زرخیز مٹی (soil) پائی جاتی ہے، اس قسم کی زرخیز مٹی کسی دوسرے سیارے پر موجود نہیں۔ یہ زرخیز مٹی مختلف اسباب سے کم ہو رہی ہے اور اس کے اندر پیداوار کی صلاحیت گھٹتی جارہی ہے۔ اس موضوع پر سائنٹفک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حالت اگر باقی رہے، تو اگلے 60 برس کے اندر زمین کی زرخیزی ختم ہو جائے گی۔ اس رپورٹ کا خلاصہ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (6 فروری 2010) میں چھپا ہے۔ اس رپورٹ کا ایک حصہ یہ ہے:
اس طرح کی رپورٹیں سائنٹفک کمیونٹی کی طرف سے بار بار آ رہی ہیں — میٹھے پانی کے ذخیرے سمندروں میں جا کر دوبارہ کھاری پانی بن رہے ہیں، فضا کی آلودگی (pollution) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خلاصہ یہ کہ وہ تمام اسباب جو انسان کی بقا کے لیے ضروری تھے، وہ شدید طور پر درہم برہم ہو رہے ہیں۔ یہ واقعات اس بات کی کھلی علامت ہیں کہ قیامت بہت قریب آگئی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اکیسویں صدی عیسوی انسان کے لیے آخری صدی ہے، اس کے بعد انسان کی نسل بائیسویں صدی میں داخل ہونے والی نہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2010 All issues