اپنے پوٹینشل کو ایکچول بنائیے
الرسالہ، مئی ۲۰۱۱، صفحہ ۴۷
بعد حاضرین کی طرف سے سوالات ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام دنیا کے مختلف ملکوں میں دیکھا جاتا ہے۔ چینل کے فیڈ بیک کے مطابق، زی سلام کے اردو پروگراموں میں یہ پروگرام نمبر ایک پر ہے، وہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ جنوری۔ فروری 2011 کے پروگراموں کی تفصیل ان کے موضوعات کے ساتھ یہاں درج کی جاتی ہے: • مذہب اور انسانی زندگی، حجاب کا اسلامی تصور، عورت معمارِ انسانیت (یکم جنوری 2011) • سادگی کی اہمیت، حب وطن اور اسلام، روزمرہ کی زندگی اور اسلام (7 جنوری 2011) • اسلام اور ماڈرن کلچر، مثبت شخصیت کی تعمیر، آخرت ایک ابدی زندگی (18 جنوری 2011) • خدا اور انسان، سچائی کی تلاش، کائنات میں انسان کا مقام (25 جنوری 2011) • اسوۂ رسول، رسولِ رحمت، عصر حاضر میں سیرتِ رسول کی معنویت (8 فروری 2011) • اسلام دورِ جدید میں، تصوف اور اسلام، مسلمان اور جدید چیلنج (17 فروری 2011) • تزکیۂ نفس، مذہب اور سائنس، اسلام میں جنت کا تصور (22 فروری 2011) 32- سی پی ایس کے ایک ساتھی مسٹر رجت ملہوترانے انڈیا کے 200 مختلف مدارس اور علماء کے نام اپنی طرف سے ایک سال (2011) کے لیے الرسالہ جاری کرایا ہے۔ اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں: اردو، عربی اور ہندی کے علاوہ اب تذکیر القرآن کا انگریزی ایڈیشن بھی Goodword سے شائع ہوگیا ہے۔