Al-Risala · July 2011 · page 46

اکّالُ الرجال

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۱، صفحہ ۴۶

بصیرت کا خزانہ ہے جس میں دنیا کی حقیقی کامیابی اور آخرت کی حقیقی کامیابی کے راز پوشیدہ ہیں۔ الرسالہ فکر آدمی کے جینے کی سطح کو بدل دیتا ہے۔ وہ آدمی کو حقیقی اور لازوال خدا سے ملاتا ہے۔ اس گہرے تعلق باللہ کی علامت کے طور پر آدمی کو عین خاشع ، یعنی گریہ والی آنکھ حاصل ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں صاحب الرسالہ کا ایک قول یہ ہے: ”اللہ کا ڈر آدمی کی آنکھوں کو اشک آلود کر دیتا ہے۔ مگر اللہ کے لئے بھیگی ہوئی آنکھ ہی وہ آنکھ ہے جس کے لئے یہ مقدر ہے کہ اُس کو ٹھنڈک حاصل ہو، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ “ مجھے الرسالہ کے آتشیں الفاظ میں صاحب الرسالہ کے دل کی دھڑکنیں صاف سنائی دے رہی ہیں۔ اتنے اعلیٰ الفاظ میں کلام کرنا ایک سچے داعیِ حق اور عارف باللہ کے سوا کسی اور کے لئے ممکن نہیں۔ کیا آپ الرسالہ کے مضامین میں اُن آتشیں کیفیات کو محسوس کر رہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ صاحب الرسالہ بے پناہ دردِ غم میں پگھل رہا ہے۔ کیا آپ الرسالہ کے اوراق میں جا بجا اُن لا تعداد بھونچالوں کی شدت محسوس کر رہے ہیں جو صاحب الرسالہ کے سینے میں امنڈ رہے ہیں۔ خدا نے ہمارے لئے مشکل ترین کام کو آسان ترین بنایا ہے۔ خدا نے دورِ جدید میں مولا نا وحید الدین خاں صاحب سے تجدید واحیائے دین کا کام لیا ہے۔ ان کے ذریعے قرآن وحدیث اور اِس سے متعلق انتہائی طاقتور لٹریچر وجود میں آ گیا ہے، جو دنیا کے ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں پر حجت قائم کرنے کے لئے کافی ہے۔ داعیان حق کی جماعت میں شامل ہونے کے لئے ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ ہم اس لٹریچر کو حق سے غافل یا حق سے بے خبر بندگانِ خدا تک پہنچا دیں، تا کہ ہم خدا کی بارگاہ میں بری الذمہ ہوں اور لوگوں کے لئے عذر کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔ ہمارے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم اس خدائی کام کو اپنا ذاتی مسئلہ بنائیں، بلکہ اس سے بڑھ کر ہم اس کو اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیں۔ اگر ہمارا یہ واقعی فیصلہ ہے تو ہمیں اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ آج تک ہم اس دعوتی مہم میں اپنی آمدنی کا کتنا حصہ خرچ کر چکے ہیں۔ اگر ہمارا جواب نفی میں ہو، تو آج سے ہمیں شعوری طور پر یہ طے کرنا چاہیے کہ ہم اپنی آمدنی اور وسائل کا کتنا حصہ اس خدائی کام کے لئے وقف کرنے کو تیار ہیں۔ خدا کی بارگاہ میں ”کرنے کی قیمت ہے، نہ کہ صرف کہنے کی۔ (نذیر الاسلام، کشمیر)

The Spiritual Message

ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں :

The Spritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 022-42214700, Fax: 022-28236323 Email: spiritual.msg@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of July 2011 All issues

Printed page